جموں و کشمیر سے واپس آئے زخمی مزدوروں کو مالدہ ضلع ٹروما میڈیکل سینٹر میں داخلہ لیا گیا ہے. وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیرِ علاج ہیں۔ مالتی پور اسمبلی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی عبدالرحیم بخش نے کہا کہ زخمی مزدوروں کو ٹروما میڈیکل سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ وہ خطرے سے باہر ہیں۔Bullet Hit Migrant Workers to Reach Malda
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر زخمی مزدوروں کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے، انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مزدوروں کو معاوضہ بھی دینے کی بات کہی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زخمی مزدوروں کی شناخت انعام الحق (24) اور نجیب عالم کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کالیا چک تھانہ علاقے کے رہنے والے ہیں۔ کشمیر کے سری نگر میں مزدوری کرتے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں کشمیر کے سری نگر میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے رہنے والے دو مزدور زخمی ہو گئے تھے۔