ETV Bharat / state

بنگال میں انکم ٹیکس کا چھاپہ، 700 کروڑ کی غیر اعلانیہ آمدنی کا انکشاف

محکمہ نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ 17 ستمبر کو یہ چھاپہ کی کارروائی ریاست میں پندرہ مقامات پر شروع کی گئی جس میں آٹھ رہائشی کمپلکس، نو دفاتر اور آٹھ فیکٹریاں شامل ہیں۔ کولکتہ، درگاپور، آسن سول اور پرولیا کے ساتھ ساتھ ریاست کے دیگر حصوں میں یہ کارروائی کی گئی۔

بنگال میں انکم ٹیکس کا چھاپہ
بنگال میں انکم ٹیکس کا چھاپہ
author img

By

Published : Sep 21, 2021, 7:37 PM IST

انکم ٹیکس محکمہ نے مغربی بنگال کی بڑی اسٹیل بنانے والی کمپنی پر یہاں چھاپہ مارکر 700 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیراعلانیہ آمدنی کا پتہ لگایا ہے اور اس سلسلہ میں جانچ ابھی جاری ہے۔

محکمہ نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ 17 ستمبر کو یہ چھاپہ کی کارروائی ریاست میں پندرہ مقامات پر شروع کی گئی جس میں آٹھ رہائشی کمپلکس، نو دفاتر اور آٹھ فیکٹریاں شامل ہیں۔ کولکتہ، درگاپور، آسن سول اور پرولیا کے ساتھ ساتھ ریاست کے دیگر حصوں میں یہ کارروائی کی گئی۔

اس کارروائی کے دوران غیراعلانیہ آمدنی سے متعلق کئی دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد ملے ہیں۔ غیراعلانیہ آمدنی کو غیر محفوظ قرض اور فرضی کمپنیوں کے شیئر کی خریداری میں لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ املاک کے کاغذات بھی ملے ہیں اور الگ الگ ناموں پر زمین کے کاغذات ملے ہیں۔ اس طرح سے 700 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیراعلانیہ آمدنی کا پتہ چلا ہے۔ 20لاکھ روپے نقد ضبط کئے گئے ہیں اور ابھی دو لاکر کھولے جانے ہیں۔

مزید پڑھیں:کوچ بہارسانحہ: سی آئی ایس ایف کے جوانوں کو سمن

اس دوران ایک اینٹری آپریٹر کے یہاں بھی تلاشی لی گئی جہاں سے 200سے زائد فرضی کمپنیوں اور 200 سے زیادہ بینک اکاونٹ کے کاغذات ملے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.