ETV Bharat / state

municipal elections in WB: بلدیاتی انتخابات میں آئی ایس ایف بھی امیدوار اتارے گی: نوشاد صدیقی - رکن اسمبلی نوشاد صدیقی

2021 کے اسمبلی انتخابات Assembly Elections میں بنگال کی سیاست میں قدم رکھنے والی جماعت انڈین سیکولر فرنٹ Indian Secular Front نے اب آئندہ 27 فروری کو ریاست کے 108 میونسپل میں ہونے والے انتخابات میں بھی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

municipal elections in WB
municipal elections in WB
author img

By

Published : Feb 7, 2022, 7:47 PM IST

مغربی بنگال کے 108 میونسپل میں آئندہ 27 فروری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات Local body elections in West Bengal میں انڈین سیکولر فرنٹ Indian Secular Front نے بھی امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی ایس ایف کے چئیرمین اور بھانگڑ سے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی MLA Naushad Siddiqui نے اطلاع دی ہے کہ آئی ایس ایف آئندہ 27 فروری کو ریاست کے 108 میونسپل کے انتخابات میں مختلف اضلاع میں کچھ منتخب وارڈوں میں اپنے امیدواروں کو مقابلے کے لئے میدان میں اتارے گی۔

2021 کے اسمبلی انتخابات میں بنگال کی سیاست میں قدم رکھنے والی جماعت انڈین سیکولر فرنٹ نے اب آئندہ 27 فروری کو ریاست کے 108 میونسپل میں ہونے والے انتخابات میں بھی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی مختلف اضلاع جہاں تنطیمی طور پر مظبوط ہے, ان جگہوں پر اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارے گی۔ اس سلسلے میں پارٹی نے کئی وارڈوں کی نشاندہی کی ہے۔

اس کے علاوہ آئی ایس ایف اس انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی بلکہ تنہا ہی الیکشن لڑے گی۔لیکن ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے مخالفین کے ووٹ کاٹنے کی بھی وجہ نہیں بننا چاہتی ہے اسی لیے یعنی اپنے پرانے حلیفوں کو مشکلات میں نہیں ڈالے گی۔
2021 اسمبلی میں بی جے پی کے علاوہ آئی ایس ایف ہی ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے ہی پوری ریاست میں اپنی پارٹی کو مستحکم بنانے کے لئے لگاتار مختلف طرح کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

اسی دوران پارٹی نے ریاست میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہگلی، مرشدآباد، مالدہ جیسے اضلاع میں کچھ منتخب وارڈوں نشستوں پر آئی ایس ایف اپنے امیدواروں کو مقابلے میں اتارے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Local Body Elections in West Bengal: بلدیاتی انتخابات میں ممتا بنرجی ہی ٹی ایم سی کا چہرہ ہوں گی

آئی ایس ایف کے چئیرمین نوشاد صدیقی نے کہا کہ ہماری پارٹی جہاں جہاں زمینی سطح پر مظبوط ہے، وہاں ہم اپنے امیدوار اتاریں گے۔ ہم لوگوں نے کچھ اضلاع کی کچھ نشستوں کی نشاندہی کی ہے، جہاں ہم امیدوار اتاریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.