کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سے قومی سیاسی جماعت کا درجہ چھینے جانے کے بعد سے ہی سیاست تیز ہوگئی ہے۔ایک طرف ترنمول کانگریس قومی پارٹی کا درجے سے محروم کرنے کو سازش قرار دیا ہے دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے ممتابنرجی کے بیان کی شدید مذمت کر رہے ہیں۔ اسی درمیان جنوبی24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما نوشاد صدیقی نے کہا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس اب آل کالی گھاٹ ترنمول کانگریس بن رہ گئی ہے
رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ریاست کی حکمراں جماعت آل کالی گھاٹ ترنمول کانگریس بن جائے گی تو اس کیا برائی ہے۔پہلے آل انڈیا ترننول کانگریس تھی تو اس سے بنگال کے لوگوں کو کتنا فائدہ ہو گیا۔دونوں صورت میں عام لوگوں کو اس پارٹی سے نقصان ہی برداشت کرنا پڑا ہے۔
بھانگوڑ سے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دہتے ہوئے کہا کہ انڈین سیکولر فرنٹ(آئی ایس ایف) پنچایت انتخابات میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے علاوہ کسی بھی پارٹی سے ہاتھ ملا سکتی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف مہم میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔نوشاد صدیقی اگلے لوک سبھا انتخابات میں آئی ایس ایف کے ممبران کو پارلیمنٹ کو بھیجنے کے خواہشمند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Suvendu Adhikari Slam Mamata Banerjee شبھندو ادھیکاری کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی پر تنقید
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کے لوگ شبھندو اور ممتابنرجی کے کھیل کو اچھی طرح سے سمجھ چکے ہیں۔بنگال کے لوگ بالخصوص مسلمان ترنمول کانگریس سے دوری بنانے لگے ہیں۔