ETV Bharat / state

Naushad Siddiqui مغربی بنگال میں صورتحال مخدوش، قتل و گارت کا سلسلہ جاری - رکن اسمبلی نوشاد صدیقی

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے پنچایت انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران ہنگامہ آرائی میں گولی مار کر ہلاک ہونے والے آئی ایس ایف اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے شورش زدہ بھانگوڑ کے مختلف علاقوں میں مقامی لوگوں سے بات کی۔

نوشاد صدیقی کی آئی ایس ایف کے مقتول کارکن کے اہل خانہ سے ملاقات

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 12:26 PM IST

کولکتہ :مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے آئی ایس ایف کے مقتول کارکن کے اہل خانہ کی تعزیت پرسی کرتے ہوئے اس قتل کیلئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ذمہ دار بتایا۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ اگر بھانگوڑ میں ترنمول کانگریس کے کسی کارکن کی موت ہوئی ہے تو اس کی شناخت سامنے لائی جائے۔

پنچایت انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی جمع کرانے کے آخری دن کل بھانگوڑ میں دھماکہ خیز صورتحال پیدا ہوگئی۔ وہاں ایک آئی ایس ایف اہلکار کو مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

آئی ایس ایف کا کہنا ہے کہ ان کے ہلاک ہونے والے کارکن کا نام معین الدین ملا ہے۔ وہ بھانگوڑ کے جے پور کا رہنے والا ہے۔ جمعہ کو ایم ایل اے نوشاد صدیقی معین الدین کے گھر گئے۔ انہوں نے وہاں متوفی کے اہل خانہ سے بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ قاتلوں کو بے نقاب کرنے میں انکا تعاون کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Naushad Siddiqui رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے ریاستی انتخابی کمیشن پر تنقید کی

حالانکہ وزیراعلی ممتا بنرجی نے نامخانہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے دو کارکنان گروہی تصادم میں مارے گئے۔ نوشاد نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ گروہی تصادم میں کسی ترنمول کانگریس کارکن کے ہلاکت کی کوئی خبر نہیں ہے۔ آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نے مقتول کارکن معین الدین ملا کا آدھار کارڈ صحافیوں کے سامنے پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے وزیر اعلیٰ کو چیلنج کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ترنمول سے کسی کی موت ہوئی ہے تو اس کی شناخت سامنے لائی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.