کولکاتا: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں ترقیاتی کام کچھ بھی نہیں ہوئے ہیں۔ممتا بنرجی نے صرف عوام دھوکہ دیا ہے اگر جمہوری حقوق کا استعمال کرنے کی آزادی رہی تو پنچایت انتخابات میں ترنمول کانگریس کو کراری شکست ہوگی۔ساگردیگھی کی شکست ہرجگہ نظر آئے گی۔ غورطلب ہے کہ کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم اور ہگلی ضلع ترنمول لیڈر اور آدی سپت گرام کے ایم ایل اے تپن داس گپتا نے فرفرہ شریف کا دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے فرہاد سے لے کر تپن کو فرفرا شریف ڈیولپمنٹ بورڈ کی چیئرمین شپ سونپی ہے۔ اس کے بعد وہ بدھ کی رات فرفرہ شریف گئے اور طحہٰ صدیقی سے ملاقات کی۔ اس تناظر میں نوشاد نے کہا،کہ کوئی بھی فرفرہ شریف آ سکتا ہے لیکن اگر کوئی سیاسی زمین پر واپس آنا چاہتا ہے تو میں کہتا ہوں کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے اور حالات پہلے جیسے نہیں ہیں۔ حکمران جماعت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے۔ عام لوگ جانتے ہیں کہ ریاست کا کیا حال ہے۔ لہذا اگر ووٹ پڑے تو لوگ اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کریں گے اور ساغردیگھی جیسے واقعات کو دہرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Naushad Siddiqui Gets Bailکلکتہ ہائی کورٹ میں رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی ضمانت منظور
21 جنوری کو آئی ایس ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر دھرم تلہ میں پولیس اور پارٹی کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس کے بعد ہی بھانگر سے ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں 42 دن کی قید کے بعد گزشتہ ہفتہ کو رہا کیا گیا تھا۔ تاہم نوشاد کو ساگردیگھی ضمنی انتخاب کے نتائج کے اعلان کے دن ضمانت مل گئی۔ ان کی ضمانت کی خبر ساگردیگھی میں ترنمول کی شکست اور کانگریس کی جیت کے بعد آئی تھی۔ نوشاد نے پیشی کے دوران کہا تھا کہ ساگر دیگھی کے عوام میری گرفتاری کا جواب دیں گے۔