ETV Bharat / state

Naushad Siddiqui بنگال میں امن کی خاطر آئی ایس ایف کی پہل

آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہاکہ اگر وزیراعلیٰ ممتابنرجی بنگال میں پنچایت انتخابات کے دوران امن وامان کی یقین دہانی کراتی ہیں وہ اپنی پارٹی کے امیدواروں کے ساتھ الگ بیٹھ سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو امن کے قیام کےلئے یقین دہانی کرانی ہوگی۔

بنگال میں امن کی خاطر آئی ایس ایف اپنے امیدوارو ں کو بیٹھانے کو تیار ہوں

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 8:59 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے بنگال میں امن وامان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے نامزدگی کے دوران ترنمول کانگریس کے ذریعے تشدد برپا کیا گیا ہے اس کے پیش نظر خطرہ ہے کہ پولنگ کے دوران بڑےپیمانے پر تشدد کے واقعات رونماہوں گے ۔اب تک جنوبی 24پرگنہ میں تین افراد کی جان چلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے اپنے امیدواروں کی نامزدگی واپس لے سکتے ہیں مگر ممتا بنرجی کو امن کے قیام کےلئے یقین دہانی کرانی ہوگی۔

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہا کہ بھانگر میں آئی ایس ایف کو کمزور کرنے کےلئے مسلسل حملے ہورہے ہیں اس لئے اگر کوئی مجھ سے کہے کہ امن کی خاطر اپنے امیدواروں کو بیٹھادوں میں اس کےلئے تیار ہوں۔تاہم ترنمول کانگریس نے آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی کے اس بیان کو اہمیت دینے سے گریزکرتے ہوئے جنوبی 24 پرگنہ کے انچارج ترنمول لیڈر سبیاسچی دتہ نے نوشاد کے تبصروں کے حوالے سے کہاکہ وزیر اعلیٰ کیوں کہیں گی؟

نوشا صدیقی کو اپنی پوزیشن کا علم ہے ۔درحقیقت وہ بی جے پی اور بائیں بازوں کے مالی تعاون سے میدان میں ہے ۔وہ پارٹی کو سنبھال نہیں پارہے ہیں اس لئے اپنے امیدواروں کو بیٹھانا چاہتے ہیں ۔آئی ایس ایف کی حلیف بائیں بازو اورکانگریس،نے تاہم، اس معاملے پر براہ راست تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:West Bengal Governor بنگال کے گورنر نے ریاستی الیکشن کمشنر کو راج بھون طلب کیا

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے سیکورٹی کی درخواست کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ان کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ وہ واحد ممبر اسمبلی ہیں جن کے پاس ذاتی سیکورٹی نہیں ہے۔ بھانگرمیں جو صورتحال ہے اس میں نوشاد صدیقی کو سیکورٹی فراہم کرنا ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.