کولکاتا: مغربی بنگال پنچایت انتخابات اور ووٹوں کی گنتی کے باوجود بھی جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگر میں تشدد روکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ پولنگ کے دوران تشدد میں پہلے ہی تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھانگوڑ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے بھی بھانگر میں ہوئے تشدد کے واقعات کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ نوشاد کا دعویٰ ہے کہ تحقیقات ہونے پر سب کچھ سامنے آجائے گا۔ فرانزک ٹیم نمونے کے لیے بھانگر پہنچ چکے ہیں۔ بھانگر کے ممبر اسمبلی آئی ایس ایف کے چیئرمین نوشاد صدیقی نے اس واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کل رات 8 بجے معلوم ہوا کہ 2 ضلع پریشد امیدواروں کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔ تاہم رات 12 بجے بھی سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا۔ بعد میں ایک کو سرٹیفکیٹ دیا گیا لیکن دوسری امیدوار جہانارا بی بی کو نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے سابق ممبر اسمبلی عرب الاسلام نے دہشت پھیلا رکھی ہے۔ گنتی کے سنٹر پرحملہ کیا اور گنتی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے ہم سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتے ہیں اس لیے ہم عدالت جائیں گے۔ دوسری جانب بھانگر کے چلت بیریا علاقے میں زبردست دھماکہ ہوا۔ اس واقعے میں ISF کے چار اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ کسی کے ہاتھ، کسی کی ٹانگیں، کسی کا جسم بری طرح جھلس گیا۔ ترنمول نے الزام لگایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب بم نصب کیا جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Violence in Bengal تشدد زدہ علاقوں میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کیلئے اعلیٰ سطح کی میٹنگ
مبینہ طور پر زخمی کار میں کلکتہ تہ فرار ہو رہے تھے۔ راستے میں کولکتہ لیدر کمپلیکس تھانے کی پولیس نے بسنتی ہائی وے پر کنتتالا میں ان کی کار کو روکا۔ زخمیوں کی حالت دیکھ کر وہاں موجود سبھی حیران رہ گئے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کو چترنجن اسپتال لے جایا گیا ہے۔ انتخابات کے نامزدگی کے مرحلے سے شروع ہوکر، پولنگ کا مرحلہ ختم ہونے کے بعد بھی، بھانگر کے مختلف علاقوں میں بدامنی کے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔ نامزدگی کے مرحلے کے دوران سیاسی جھڑپوں میں تین افراد ہلاک ہوئے۔