ETV Bharat / state

بھوانی پور ضمنی انتخاب: انتخابی تشہیر کے دوران دلیپ گھوش کے ساتھ دھکا مکی - ای ٹیو ی بھارت کی خبر

بھوانی پور اسمبلی حلقہ کے جادب پور میں تشہیر کرنے پہنچے بی جے پی کے دلیپ گھوش اور ان کے حامیوں کو ترنمول کانگریس کے حامیوں کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

انتخابی تشہیر کے دوران دلیپ گھوش کے خلاف نعرے بازی

author img

By

Published : Sep 28, 2021, 2:44 AM IST

Updated : Sep 28, 2021, 2:58 AM IST

بھوانی پور اسمبلی حلقہ ضمنی انتخاب میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی میں لڑائی روز بروز شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی جانب سے نہایت سرگرم تشہیر کا کام جاری ہے۔

انتخابی تشہیر کے دوران دلیپ گھوش کے خلاف نعرے بازی

دونوں جماعت کے رہنما بھوانی پور میں سرگرم ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔دونوں پارٹیوں کے درمیان کئی بار جھڑپ بھی ہو چکی ہے۔

آج بھوانی پور اسمبلی حلقہ کے جادو بابو بازار میں تشہیر کے لئے بی جے پی کے رہنما دلیپ گھوش پہنچے تو وہاں ان کو ترنمول کانگریس کے حامیوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

آج جادب پور بازار میں دلیپ گھوش اپنے حامیوں کے ساتھ ووٹرس سے سپنے امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کر رہے تھے اسی وقت علاقائی ترنمول کانگریس کے حامیوں نے ان کا گھیراؤ کیا اور جئے بنگلہ اور دلیپ گھوش گو بیک کے نعرے لگانے لگے۔

وہیں بی جے پی کے حامیوں کی جانب سے بھی جئے شری رام کے نعرے لگائے گئے۔ دیکھتے دیکھتے دونوں پارٹیوں درمیان ہاتھا پائی بھی شروع ہو گئی دلیپ گھوش کے ساتھ بھی دھکا مکی کی گئی۔

مزید پڑھیں: بی جے پی رہنماؤں پر حملے کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت

اس معاملے میں بی جے پی کے ایک کارکنان کے سر میں چوٹیں بھی آئی ہیں۔ دوسری جانب ترنمول کانگریس کے حامیوں کا دعوی ہے کہ بی جے پی کے رہنما ایک ویکسین سنٹر پر جاکر تشہر کر رہے تھے جس پر ترنمول کانگریس کے حامیوں نے اعتراض کیا جس کے بعد دونوں فریق میں بحث و تکرار شروع ہو گئی۔

Last Updated : Sep 28, 2021, 2:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.