ETV Bharat / state

سی پی ایم میں نوجوان ممبرز کی تعداد میں نمایاں کمی

مغربی بنگال میں 34 سالوں تک حکومت کرنے والی سی پی آئی (ایم) وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بنگال کی سیاست میں حاشیہ پر پہنچتی جارہی ہے۔

Internal party assessment finds West Bengal youth moving away from CPI(M)
سی پی ایم میں نوجوان ممبرز کی تعداد میں نمایاں کمی
author img

By

Published : Aug 24, 2020, 9:12 PM IST

سی پی آئی (ایم) پارٹی کی اندرونی رپورٹ کے مطابق نوجوان طبقہ تیزی سے پارٹی سے منھ موڑتا جارہا ہے تاہم پارٹی نے اس طرح کی رپورٹ کو خارج کردیا ہے اور کہا ہے کہ میڈیا میں آنے والی رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ممتا بنرجی کی دوسری حکومت کی مدت 27 مئی 2021 میں مکمل ہوجائے گی۔ اس لحاظ سے ریاست میں انتخابات میں اب ایک سال سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی کی ممبری شپ تجدید کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ 2019 میں کل 1,68,042 ممبروں نے ممبر شپ کی تجدید کی تھی مگر اب 1,60,485 ہی رہ گئی ہے۔

2011 کے اسمبلی انتخاب سے قبل سی پی ایم کے ممبرو ں کی تعداد 3 لاکھ سے زاید تھی جو 2015 میں کم ہوکر 2.56 لاکھ ہوکر رہ گئی اور 2018 میں کم ہوکر 1.96 لاکھ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر نوجوان طبقہ ممبری شپ کی تجدید نہیں کررارہا ہے۔2019 میں پارٹی نوجوان ممبروں کی تعداد 9.9 فیصد تھی جو اب کم ہوکر 7.68 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ جب کہ 2015 میں پارٹی نے نوجوانوں کو راغب کرنے اور بڑی تعداد میں نوجوانو ں کو پارٹی کی تنظیم میں موقع دینے کی بات کہی تھی۔ اس وقت بنگال میں سی پی ایم تیزی سے اپوزیشن کا بھی رول سے محروم ہوتی جارہی ہے۔

2021 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان سخت ٹکر نظرآرہی ہے تاہم بایاں محاذ کو امید ہے کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کی بدولت گزشتہ اسمبلی انتخاب کی طرح اس مرتبہ بھی یہ اتحاد ہی ممتا بنرجی کو چیلنج پیش کرے گا اور تیسرے متبادل کے طور پر ابھرے گی۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں سی پی ایم ایک بھی سیٹ پر کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.