ETV Bharat / state

فائنل سمسٹر کے امتحانات کے دوران بجلی سپلائی کی کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت - سی ای ایس سی لمیٹڈ

مغربی بنگال حکومت نے ریاست کی پاور کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے فائنل سمسٹر امتحانات کے درمیان بجلی سپلائی میں رخنہ نہ پڑے۔ امتحانات یکم اکتوبر سے 18 اکتوبر کے درمیان ہوں گے۔

Instruction not to cut off power supply during final semester examinations
فائنل سمسٹر کے امتحانات کے دوران بجلی سپلائی کی کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 10:49 PM IST

ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ سی ای ایس سی لمیٹڈ اور مغربی بنگال اسٹیٹ الیکٹرک سٹی ڈسٹری بیوشن لمیٹڈ کو اس سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر سے 18 اکتوبر کے درمیان بجلی سپلائی میں کسی قسم کا رخنہ نہیں پڑنا چاہیے۔ سی ای ایس سی لمیٹڈ کلکتہ، ہوڑہ اور ہگلی کے کچھ علاقوں میں بجلی سپلائی کرتی ہے۔ جب کہ مغربی بنگا ل اسٹیٹ الیکٹرک سٹی ڈسٹری بیوشن لمیٹڈ مغربی بنگال میں بجلی سپلائی کرتی ہے۔

خیال رہے کہ ریاستی وزارت تعلیم نے تمام ریاستی یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے فائنل سمسٹرکے امتحانات یکم اکتوبر سے 18 اکتوبر کے درمیان مکمل کرلیے جائیں اور 31 اکتوبر تک نتائج شائع ہونا چاہیے۔

اس سال کورونا بحران کی وجہ سے امیدوار گھر پر ہی سوال نامہ لوڈ کرکے جواب لکھیں گے۔ اور جواب لکھنے کے بعد امیدوار میل کے ذریعہ اپنے جواب کو بھیجیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.