ETV Bharat / state

انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما کا ترنمول کانگریس پر رقم کی پیشکش کا الزام - عزیزالملا انڈین سیکولر فرنٹ

انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما نے ترنمول کانگریس پر پارٹی بدلنے کے لئے موٹی رقم کی پیشکش کا الزام عائد کیا ہے۔

Indian Secular Front leader accuses Trinamool Congress of offering money
انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما کا ترنمول کانگریس پر رقم کی پیشکش کا الزام
author img

By

Published : Jan 28, 2021, 7:27 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان دل بدل کا کھیل عروج پر ہے۔

پارٹی بدلنے کے کھیل میں اب تک حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو نو ارکان اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان گنوانے کے ساتھ بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری طرف بی جے پی کو اس دل بدل کے کھیل میں زبردست کامیابی ملی ہے۔

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ بھانگوڑ کے پنچایت بلاک ون کے انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما عزیزالملا نے ترنمول کانگریس پر پارٹی بدلنے کے لئے موٹی رقم کی پیشکش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تین چار شرپسند انہیں اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور پارٹی بدلنے کے لئے موٹی رقم کی پیشکش کی۔

عزیزالملا نے کہا کہ وہاں سے رہائی ملنے کے بعد تھانے پہنچا اور پولیس افسر کے سامنے ساری بات بتائی۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رہنما شاہجہاں ملا نے کہا کہ ترنمول کانگریس توڑ جوڑ کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنماؤں کو پیسے دے کر پارٹی بدلنے کے لئے نہیں کہا جائے گا کیونکہ ہمارا اتنا برا وقت نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.