کولکاتا کے انڈین میوزیم جو ملک کا سب بڑا اور ایشیا سب سے قدیم میوزیم ہے۔ بین الاقوامی میوزیم ڈے کے مناسبت سے میوزیم میں مرکزی وزارت ثقافت کی جانب سے پانچ روزہ خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کے تحت ہر دن مختلف طرح کے ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر میوزیم میں آنے والوں سے کوئی انٹری فیس نہیں لی جا رہی ہے۔ چار روز کے لیے داخلہ مفت ہے۔ International Museum Day 2022
گذشتہ 16 مئی سے 20 مئی تک جاری رہنے والے میوزیم وک کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار میوزیم نے عام لوگوں کے لئے کئی نادر و نایاب نمونے نمائش کے لیے رکھے ہیں اور ان چار دنوں کے دوران یہ بیش قیمتی نمونے عام لوگوں کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔ اس کے بعد اس کو ہٹا دیا جائے گا۔ یہی وجہ ہے ان نادر نمونوں کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ انڈین میوزیم کا رخ کر رہے ہیں۔
ایک طرف ملک میں ایک بار پھر مغل بادشاہوں اور ان کے تعمیرات زیر بحث ہے۔ اس دوران شاہجہان کا استعمال شدہ بیش قیمتی اور تاریخی نوعیت کا حامل سونے کا بنا شراب کا پیالے اور زمرد کی انگوٹھی دیکھنے کے لائق ہے۔ اس کے علاوہ مغل بادشاہ اکبر اور جہانگیر کے سونے کے سکے بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ تیسری صدی بعد از مسیح سے تعلق رکھنے والے ایک برتن کو بھی نمائش میں رکھا گیا ہے، جس میں کہا جاتا ہے کہ گوتم بدھ کی راکھ اس میں رکھی گئی اس کے علاوہ ہڑپہ موہن جوداڑو کے کئی نادر نمونے رکھے گئے ہیں، لیکن جو سب سے زیادہ توجہ کی مرکز بنی ہوئی ہے وہ شاہجہان کا بیش قیمتی پیالہ اور ان کی زمرد کی بنی انگوٹھی ہے، جس میں مغل بادشاہ شاہجہان کا نام بھی کندہ کیا ہوا ہے۔
ای ٹی وی سے ایک خاص بات چیت کے دوران انڈیم میوزیم کے ڈائریکٹر جنرل اے ڈی چودھری نے بتایا کہ انڈین میوزیم جو ملک کا سب سے بڑا اور ایشیا کا سب سے قدیم میوزیم ہے، جس میں نوادرات کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ مرکزی حکومت کی وزارت ثقافت کی ہدایت پر بین الاقوامی میوزیم ڈے کے موقع پر پانچ روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس دوران چاروں دن مختلف طرح کے ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس خصوصی پروگرام کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان پان دنوں کے لیے میوزیم میں پہلی بار کئی بیش قیمتی نادر و نایاب نمونے نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں، جن میں تیسری صدی سے جڑے کئی نادر نمونے ہیں۔ اس کے علاوہ اس بار مغل بادشاہ شاہجہان کا سونے زمرد اور لعل سے بنے 17 ویں صدی کا شراب کا پیالہ اور زمرد کی انگوٹھی بھی ہے، جس پر شاہجہان کا نام بھی کندہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اکبر بادشاہ کے سونے کے سکے اور بادشاہ جہانگیر کا سونے کا سکہ جس میں جہانگیر کی تصویر بھی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نوادارات کے معاملے میں انڈین میوزیم کولکاتا بہت ہی مالا مال ہے۔
یہاں نمائش میں رکھے گئے نوادارات کل نوادارات کے صرف 6 فیصد ہیں۔ اس بار کچھ چیزیں پہلی بار نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں اور 20 مئی کے بعد ان کو ہٹا دیا جائے گا۔ انڈین میوزیم کولکاتا کو جادو گھر بھی کہا جاتا ہے جو کولکاتا کے پارکس اسٹریٹ میں مقیم ہے۔ انڈین میوزیم کے خزانے میں ایک لاکھ 80، ہزار نوادرات موجود ہیں جن کا صرف 6 فیصد ہی نمائش میں رکھا گیا، جو ہمیں تاریخ کے سفر پر لے جاتی ہیں۔ نادر نمونے کی ایک اپنی کہانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Free Entry Of Salar Jung Museum: سالار جنگ میوزیم میں ایک ہفتہ تک داخلہ مفت