ETV Bharat / state

'گلابی گیند سے تیاریوں میں مصروف ہوں' - ایڈن گارڈن

بھارتی ٹیم کے تیز گیندباز محمد سمیع نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے پہلے منگل کو کہا کہ وہ بلے بازوں کو چکمہ دینے کے لئے اپنی لینتھ پر توجہ دے رہے ہیں۔

'گلابی گیند سے تیاریوں میں مصروف ہوں'
author img

By

Published : Nov 19, 2019, 8:02 PM IST

سمیع اس وقت اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں چل رہے ہیں اور انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف اندور میں پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 27 رنز دے کر تین اور دوسری اننگز میں 31 رن دے کر چار وکٹ لئے تھے۔

بھارت کو 22 نومبر سے کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کا آخری اور دوسرا ٹیسٹ کھیلنا ہے۔ یہ بھارتی ٹیم کا پنک گیند سے کھیلے جانے والا پہلا بین الاقوامی میچ ہوگا۔

فاسٹ بالر نے کہاکہ مجھے بولنگ کرتے وقت وکٹ پر نظر رکھنی ہے اور دیکھنا ہوگا کہ یہ کیسا برتاؤ کر رہی ہے۔ پچ سست ہونے پر مجھے اضافی کوشش کرنے ہو گی اور ایسے وقت میں مجھے بلے باز پر دباؤ بنانا پڑے گا۔ اس کے لئے مجھے اپنی لینتھ کو تبدیل کرنا ہو گا۔

اس دوران سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ مینک اگروال کو دوسرے ٹیسٹ میں سنبھل کر کھیلنا ہو گا کیونکہ مخالف ٹیم نے انہیں بے اثر کرنے کا پورا پلان بنایا ہوگا ۔ مینک نے پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری لگائی تھی ۔

گواسکر نے کہاکہ مینک ٹیسٹ کرکٹ کا لطف لے رہے ہیں۔ یہ ان کا پہلا سال ہے اور امید ہے کہ وہ دوسرے سال بھی ایسے ہی اسکور کریں گے۔ دوسرے سیشن میں بلے باز کے لئے کھیلنا قدرے مشکل ہوتا ہے کیونکہ مخالف ٹیم کے پاس آپ کے کھیل کا ریکارڈ ہوتا ہے اور وہ اس حساب سے اپنی تیاریاں کرتے ہیں۔

مینک نے اگرچہ شاندار بلے بازی کی۔ جس طرح انہوں نے اپنے کھیل پر کنٹرول رکھا وہ قابل تعریف ہے۔ اس میں اعتماد بھرا ہوا ہے۔

Intro:Body:

bengal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.