مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر نو میں صاف صفائی اور نکاسی نظام کی ابتر حالت سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔نکاسی نظام کے ابتر حالات کے سبب تھوڑی سی بارش کے بعد علاقے میں بارش کا پانی جما ہونے سے وارڈ کے باشندوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسی مدنظر گارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر نو سے آزاد کاؤنسلر مقصود حسن نے علاقے میں صاف صفائی اور عوامی مسائل کو حل نا کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چئیرمین کے دفتر باہر کوڑوں کا انبار لگا دیا۔Thrown Garbages in Front of Chairman Office
وارڈ نمبر نو سے آزاد کاؤنسلر مقصود حسن Independent Councilor نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ آج وہ چئیرمین کے دفتر کے باہر کوڑوں کا انبار لگانے پر مجبور ہو گئے۔ چئیرمین کو پتہ چلنا چاہیے کہ عام لوگ کس طرح سے زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر نو میں صاف صفائی، نکاسی نظام کو بہتر بنانے اور خراب ٹیو ویل کی مرمت کرانے کے لیے اس سے پہلے دو مرتبہ درخواست دے چکا ہوں لیکن اس درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں: بی سی سی آئی صدر کا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں سورو گنگولی
ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے ہمیں ووٹ دے کر کاؤنسلر اس لیے نہیں بنایا ہے کہ ہم آرام سے زندگی گزارئے اور ہمارے علاقے کے باشندے بنیادی سہولیات سے محروم رہے اور انگنت مسائل کا سامنا کرنا پڑے۔گارولیا میونسپلٹی کے چیئرمین رامن داس نے کہا کہ آزاد کاؤنسلر کی درخواست پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ میونسپل انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام بے بنیاد ہے۔ گارولیا میونسپلٹی کے تمام وارڈوں میں صاف صفائی اور نکاسی نظام کو بہتر بنانے کا کام جاری ہے۔