ETV Bharat / state

BJP MP Saumitra Khan: رکن پارلیمان سمترا خان کی ذمہ داریوں میں اضافہ - etv bharat urdu news

بانکوڑہ ضلع کے وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان کی ذمہ داریوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انہیں مزدور یونین کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ BJP MP Saumitra Khan

Increased responsibilities of MP saumitra Khan
رکن پارلیمان سمترا خان کی ذمہ داریوں میں اضافہ
author img

By

Published : May 25, 2022, 2:11 PM IST

مغربی بنگال میں بی جے پی اندرونی انتشار کا شکار ہے۔ رکن پارلیمان ارجن سنگھ کے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کے بعد ریاستی یونٹ کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ اسی درمیان بانکوڑہ ضلع کے وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان کی ذمہ داریوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انہیں مزدور یونین کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ BJP MP Saumitra Khan

رکن پارلیمان سمترا خان کو ارجن سنگھ کی جگہ مغربی بنگال مزدور یونین کا سربراہ بنایا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ انہیں بی جے پی کے قومی نائب صدر کا بھی عہدہ سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سے رکن پارلیمان سمترا خان مغربی بنگال بی جے پی یوتھ مورچہ کے صدر پر بھی کام کر چکے ہیں لیکن پارٹی اس وقت اندرونی انتشار کا شکار ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بدلاؤ لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری طرف رکن پارلیمان سمترا خان نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے جو ذمہ داریاں دی جائے گی اسے ہر حال میں نبھانے کی کوشش کریں گے۔ ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کے سوال پر کہا کہ فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ جو لوگ ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے اور پھر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے ان کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.