ETV Bharat / state

شمالی 24 پرگنہ میں کورونا کے معاملات میں اضافہ

بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں کورونا کے معاملے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار ہزار 997 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

author img

By

Published : May 10, 2021, 9:04 AM IST

شمالی 24 پرگنہ میں کورونا کے معاملات میں اضافہ
شمالی 24 پرگنہ میں کورونا کے معاملات میں اضافہ

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے جس کے سبب کورونا کے نئے کیسز اور مرنے والوں کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

مغربی بنگال کا تمام اضلاع کورونا وائرس کی زد میں ہے، لیکن شمالی 24 پرگنہ اس وبا کا مرکز بن چکا ہے اس کے بعد کولکاتا کورونا کے معاملے میں دوسرے نمبر ہے۔

ذرائع کے مطابق شمالی 24 پرگنہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 33 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ چار ہزار 997 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ویڈیو
محکمہ صحت نے شمالی 24 پرگنہ کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلع کی بگڑتی صورت حال پر پولیس انتظامیہ کو سخت ترین اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وہیں دوسری جانب ریاستی حکومت نے شمالی 24 پرگنہ کے تیزی سے بگڑتے حالات پر ضلع مجسٹریٹ، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور محکمہ صحت کے سربراہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد دس لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 13 ہزار لوگوں کی اموات ہوئی ہے۔اس کے پیش نظر مغربی بنگال حکومت نے ریاست میں منی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.