ETV Bharat / state

لند ن سے آنے والے تین افراد کورونا سے متاثر

لندن سے کولکاتا واپس آنے والے تین افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان تینوں افراد کو کولکاتا کے ایک سرکاری اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

author img

By

Published : Jan 2, 2021, 10:25 PM IST

لند ن سے آنے والے تین افراد کورونا سے متاثر
لند ن سے آنے والے تین افراد کورونا سے متاثر

کولکاتا: لندن سے کولکاتا واپس آنے والے تین افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اب اس بات کی جانچ کی جاری ہے کہ وہ کورونا کے نئے اسٹرین سے متاثر ہے یا نہیں ۔

محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے بتایاکہ ان تینوں کو کولکاتا کے ایک سرکاری اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل دو افراد جو اسی فلائٹ سے لندن سے کلکتہ آئے تھے وہ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک کورونا وائرس کے نئے اسٹرین سے متاثر تھے۔ یہ پانچوں ان 222 مسافروں میں شامل ہیں جو 20 دسمبر کو لندن سے کلکتہ پہنچے تھے۔

لندن سے ہوائی جہاز کے آمد ورفت پر پابندی عاید کئے جانے سے قبل یہ آخری پرواز تھی حکومت نے 23 دسمبر سے برطانیہ سے تمام پروازیں معطل کردی گئیں تھیں۔

ہفتہ کو مغربی بنگال میں کوویڈ ۔19 ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے الگ الگ پروگرام شروع کیا گیا تھا۔ اس سے قبل آسام ، آندھرا پردیش ، پنجاب اور گجرات میں ڈرائی رنز کئے گئے تھے۔ ایک اور عہدیدار نے بتایاکہ شمالی 24 پرگنہ ضلع کے تین علاقے آم ڈانگہ، مدھیم گرام میں یہ پروگرام چلایا جارہا ہے ۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 5,53,000مریض سامنے آئے ہیں

For All Latest Updates

TAGGED:

West Bengal
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.