ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن اور دیگر میونسپلٹیز کے انتخابات منعقد کرنے سے متعلق اشتہار جاری کرنے کی ہدایت دی ہے لیکن فی الحال ایک ساتھ انتخابات منعقد کرنا ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو اسٹیٹ الیکشن کمیشن کو متعدد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن، میونسپلٹیوں اور اسمبلی انتخابات کو ڈیڑھ تا دو ماہ کے وقفہ کے ساتھ منعقد کیا جانا چاہئے تاکہ سیکوریٹی و دیگر انتظامات کو بہتر انداز میں انجام دیا جاسکے۔ ایک ساتھ انتخابات منعقد کرنے سے پولیس انتظامیہ اور انتخابی ملازمین کو بھی کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ بی جے پی رہنماؤں جانب سے داخل کی گئی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے گزشتہ سال نومبر میں ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن کو میونسپل کارپوریشن اور میونسپلٹیز انتخابات کے لیے اشتہار جاری کرنے کی ہدایت دی تھی۔