ETV Bharat / state

Asansol Violence: امام رشیدی کا بیٹے کے قاتلوں کے خلاف گواہی دینے سے انکار - آسنسول امام نے بیٹے کے قاتلوں کے خلاف گواہی نہیں دی

بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول کے امام رشیدی نے بیٹے کے قاتلوں کے خلاف گواہی دینے سے انکار کر دیا جس کی بنیاد پر آج عدالت نے دونوں گرفتار نوجوانوں کو بے قصوروار قرار دے دیا۔ Imam Rashidi Refuses to Identify Son Murderer

imam rashidi refuses to Identify son murderer in asansol violence
امام رشیدی کا بیٹے کے قاتلوں کے خلاف گواہی دینے سے انکار
author img

By

Published : Mar 28, 2022, 8:49 PM IST

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول کے امام رشیدی نے بیٹے کے قاتلوں کے خلاف گواہی دینے سے انکار کر دیا جس کی بنیاد پر آج عدالت نے دونوں گرفتار نوجوانوں کو بے قصوروار قرار دے دیا Asansol Violence۔ ذرائع کے مطابق آسنسول عدالت میں امام رشیدی کے بیٹے کے قتل معاملے کی شنوائی تھی۔ دونوں ملزمین کے خلاف فیصلہ آنے والا تھا لیکن عین موقع پر امام رشیدی نے گواہی دینے سے انکار کر دیا۔ Imam Rashidi Refuses to Identify Son Murderer

امام رشیدی کے گواہی دینے سے انکار کرنے کے سبب عدالت نے ثبوت اور گواہوں کے فقدان کے باعث دونوں ملزمین کو بے قصوروار دے دیا۔ امام رشیدی نے کہاکہ ان کا بیٹا اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ اب اس معاملے کو آگے لے جانے کا کیا فائدہ۔ اسی وجہ سے گواہی نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ امام رشیدی کے وکیل کے مطابق یہ ایک انوکھا واقعہ ہے، بیٹے کے ملزمین کے خلاف گواہی نہ دینے کے فیصلے سے سب حیران کن ہیں۔ گواہی نہ دینے کا فیصلہ ان کا ہے اور ان پر دباؤ ڈالا نہیں جا سکتا ہے۔'

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول کے رانی گنج میں سنہ 2018 میں رام نومی کے جلوس کے دوران امام رشیدی کے بیٹے امام احمداللہ رشیدی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد آسنسول - رانی گنج میں کئی دنوں کشیدگی کا ماحول تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں دس لوگوں کو گرفتار بھی کیا تھا، جن میں سے دو لوگوں کو مجرم قرار دیا گیا تھا اور اب انہیں آج عدم گواہی کی بنیاد پر بے قصوروار قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.