ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی Chief Minister Mamata Banerjee نے ریاست میں جرائم پیشہ افراد پر قاپو پانے اور غیر قانونی طریقے سے ہتھیار بنانے کے کارخانوں کو سخت ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں غیر قانونی اسلحہ کارخانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلائی گئی اور ان کی گرفتاریاں عمل میں آئی۔ بردوان ضلع کے آسنسول کے شالن پور میں پولیس نے غیر قانونی ہتھیار بنانے کے کارخانے کا پردہ فاش Illegal arms factory raided in West Bengal's Asansol کیا ہے، کارخانے سے اسلحہ کے ساتھ ساتھ ہتھیار بنانے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اپریل میں آسنسول میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اسی کے مدنظر بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔
پولیس نے اس معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت راج کمار چودھری، پروین کمار اور محمد اقبال کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں بہار کے ضلع مونگیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ مرشدآباد، ندیا، جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور ہوڑہ سمیت مختلف اضلاع میں غیر قانونی اسلحہ کارخانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جا رہی ہے۔