کولکاتا:آئی سی سی ٹرافی ٹور کے تحت یہ ورلڈ کپ ٹرافی ہندوستان سمیت 18 ممالک کا سفر کرے گی۔ جب ٹرافی کولکاتا پہنچی تو جھولن نے امید ظاہر کی کہ روہت شرما کی ٹیم 2011 کے ورلڈ کپ میں ہندوستان کے کارنامے کو دہرانے میں کامیاب ہوگی۔
جھولن نے یہاں کھچاکھچ بھرے ماڈرن ہائی اسکول کے طلباء سے اپنے خطاب میں یہ ایک کرکٹر کا حتمی ہدف ہے،جھولن نے کہاکہ ون ڈے ورلڈ کپ جیتنا ہر کرکٹر کے لیے ایک خواب پورا ہونے جیسا ہوتا ہے۔ جیسا کہ اولمپکس ایک کھلاڑی کے لیے حتمی مقابلہ ہے، اسی طرح ایک کرکٹر کے لیے ون ڈے ورلڈ کپ بھی ہے۔ یاد کریں جب دھونی نے چھکا لگایا اور ہم نے 28 سال بعد ٹرافی جیتی اور ہر طرف جوش و خروش تھا۔ مجھے امید ہے کہ ہندوستانی ٹیم یہ ٹرافی دوبارہ اپنے نام کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کو زمین سے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ کی بلندی پر خلا میں روانہ کیا گیا تھا۔ آئی سی سی کے مطابق یہ ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹرافی ٹور ہوگا جس سے شائقین کو دنیا کے مختلف ممالک اور شہروں میں ٹورنامنٹ سے جڑنے کا موقع ملے گا۔
جھولن نے کہاکہ براہ کرم اس بارے بھی ہمارے کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے، لیکن وہ ہمیشہ ہمارے ہیرو رہیں گے۔ براہ کرم ان کا ساتھ دیں اور ان کے ساتھ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Host At Your Home کرکٹ شائقین کے لیے منفرد پہل ہوسٹ یور ہوم
ٹرافی کا ٹور 27 جون کو شروع ہوا اور کویت، بحرین، ملائیشیا، امریکا، نائجیریا، یوگنڈا، فرانس، اٹلی، امریکہ اور ہندوستان سمیت دنیا کے 18 ممالک سے گزرے گی۔ٹرافی کا اگلا پڑاؤ کیرالہ میں ترویندرم اور کوچی ہے۔