ETV Bharat / state

بنگال میں حکومت بناؤں گی اور ملک بھی سنبھالوں گی: ممتا بنرجی

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 6:38 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کو نہ ہی گجرات بننے دوں گی اور نہ ہی بیرونی رہنماؤں کے سامنے خودسپردگی کروں گی۔

mamata
ممتا بنرجی

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت اور بی جے پی کے رہنماؤں پر تنقید کی۔

ممتا بنرجی
انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ بی جے پی کو ووٹ دے کر بنگال کے پرامن ماحول کو نقصان پہنچائیں گے یا پھر ترقی کی راہ ہموار کریں گے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل بڑے بڑے لوگ بنگال میں آ رہے ہیں۔ میں سب سمجھتی ہوں کہ وہ لوگ کس مقصد سے یہاں آتے ہیں۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کو نہ گجرات بننے دوں گی اور نہ ہی بیرونی رہنماوں کے سامنے خودسپردگی کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ گجرات کے لوگ بنگال کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ چلائیں گے۔ ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ بیرونی ریاستوں کے لوگوں نے بنگال کے عوام کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ چند لوگوں نے ملک بھر میں اجارہ داری قائم کر رکھا ہے۔ دوسروں کے اظہار خیال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں، دانشوروں، ادیب اور مخالفت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ اظہار خیال پر پابندی عائد کرنے والوں کے خلاف عوام آواز بلند کرنے لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: کالجز کے غیر مستقل ملازمین کا احتجاج

عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نہ صرف اسمبلی انتخابات میں تاریخی کامیابی کے ساتھ حکومت بنائیں گے بلکہ دہلی بھی سنبھالیں گے۔

ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں حکومت بنانے کے بعد دہلی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیں گے یا پھر عوام خود بخود ہمارے ہاتھوں میں سونپیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.