ETV Bharat / state

Mohammedan Sporting Beat Sudeva Fc آئی لیگ، محمڈن اسپورٹنگ کی بڑی جیت

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 4:51 PM IST

ابولا دوادا کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے سودیو ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں 2-5 گول سے شکست دے کر آئی لیگ میں اپنی مہم کا شاندار اختتام کیا۔

آئی لیگ:محمڈن اسپورٹنگ کی بڑی جیت
آئی لیگ:محمڈن اسپورٹنگ کی بڑی جیت

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے کیشور بھارتی اسٹیڈیم میں میزبان محمڈن اسپو رٹنگ اور سدیوا ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کوملا۔ کھیل کے 39 ویں منٹ پر ابولا داودا نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔پہلے ہاف کے اختتام تک مہمان ٹیم سودیوا ایف سی اسکور برابر کرنےکی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا ۔کھیل کے 52 ویں منٹ پر ابو لا داودا نے ایک اور گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو دو صفر کی سبقت دلائی مگر ایک منٹ بعد ہی ایلیکس گومس نے گول کرکے میچ کا اسکور دو ایک کردیا۔ کھیل کے56 ویں منٹ پر لوان جانگس والا نے گول کرکے سدیو ا ایف سی کو 2-2گول کی برابری پر لاکھڑ ا کردیا۔اسکور برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے اپنی اپنی کارکردگی میں مزید تیزی لائی۔

کھیل کے 72ویں منٹ پر ابولا داودا نے گول کرکے نا صرف محمڈن اسپورٹنگ کو دو کے مقابلے تین گول کی سبقت دلائی بلکہ رواں لیگ میں شاندار ہیٹ ٹرک بھی کیا۔کھیل کے 77 ویں منٹ پر نیکولا نے گول کرکے محمڈن اسپو رٹنگ کو دو کے مقابلے چار گول کی برتری دلائی۔ سدیوا ایف سی کے کھلاڑیوں کی جانب سے اسکور برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی گئی لیکن میزبان ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہے۔انجوری ٹائم میں فصل نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو پانچ دو کی سبقت دلائی ۔کھیل کے اختتام تک محمڈن اسپو رٹنگ 2-5 کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے آئی لیگ کے ایک اہم میچ میں جیت درج کی۔

یہ بھی پڑھیں:Indian Super League حیدرآباد موہن بگان نے گول کے بغیر ڈرا کھیلا

اس جیت کی بدولت محمڈن اسپو رٹنگ 22 میچوں میں 26 پوائنٹ کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر رہی جبکہ سدیوا ایف سی اتنے ہپی میچوں کے بعد 13 پوائنٹ کے ساتھ لیگ ٹیبل میں آخری پوزیشن پر رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.