ETV Bharat / state

I League 2023 آئی لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کا فاتحانہ آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 2:33 PM IST

آئی لیگ 24۔2023 کے افتتاحی میچ میں محمڈن اسپورٹنگ نے ایزوال ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں 1۔2 گول سے شکست دے کر میگا لیگ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

آئی لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کا فاتحانہ آغاز

شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع فٹبال اسٹیڈیم میں آئی لیگ 24۔2023 کے افتتاحی میچ میں محمڈن اسپورٹنگ اور ایزوال ایف سی کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔شروعات سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا۔میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ انداز میںکھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر گرفت مضبوط بنانے کی بھرپور کوشش کی اور اس میں اسے کامیابی بھی ملی۔ کھیل کے ساتویں منٹ پر سیموئیل نے گیند کو جال میں ڈال کر محمڈن اسپورٹنگ کے لئے پہلا گول کیا۔

Kicking off the season with a bang! 🥇#JaanJaanMohammedan #BlackAndWhiteBrigade #ILeague #IndianFootball pic.twitter.com/GSWnC9UJ0P

— Mohammedan SC (@MohammedanSC) October 29, 2023

مگر میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کے لئے یہ برتری زیادہ دیر تک برقرار نا رہ سکی اور کھیل کے 12 ویں منٹ پر لال رین فیلا نے گول کرکے ایزوال ایف سی کو 1۔1 گول کی برابری پر لاکھڑا کردیا۔میچ کا اسکور برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے مزید جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کھیل کے 28 ویں منٹ پر ایلیکس نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک بار پر پھر 1۔2 گول کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ پہلے ہاف کےا ختتام تک محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم برتری کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023 انگلینڈ کو مسلسل چوتھی شکست، بھارت کی مسلسل چھٹی جیت

دوسرے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ اور زیزوال ائف سی کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا ہے۔اس نصف محمڈن اسپورٹنگ اپنی سبقت میں مزید اضافہ کرنےکے لئے حریف پر پے درپے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا مگر اس میں اسے کامیابی نہیں ملی۔مہمان ٹیم ایزوال ایف سی اسکور برابر کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر میزبان ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔ محمڈن اسپورٹنگ نے ایزوال ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں 1۔2 گول سے شکست دے کر آئی لیگ 24۔2023 میں فاتحانہ آغاز کیا۔

شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع فٹبال اسٹیڈیم میں آئی لیگ 24۔2023 کے افتتاحی میچ میں محمڈن اسپورٹنگ اور ایزوال ایف سی کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔شروعات سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا۔میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ انداز میںکھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر گرفت مضبوط بنانے کی بھرپور کوشش کی اور اس میں اسے کامیابی بھی ملی۔ کھیل کے ساتویں منٹ پر سیموئیل نے گیند کو جال میں ڈال کر محمڈن اسپورٹنگ کے لئے پہلا گول کیا۔

مگر میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کے لئے یہ برتری زیادہ دیر تک برقرار نا رہ سکی اور کھیل کے 12 ویں منٹ پر لال رین فیلا نے گول کرکے ایزوال ایف سی کو 1۔1 گول کی برابری پر لاکھڑا کردیا۔میچ کا اسکور برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے مزید جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کھیل کے 28 ویں منٹ پر ایلیکس نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک بار پر پھر 1۔2 گول کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ پہلے ہاف کےا ختتام تک محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم برتری کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023 انگلینڈ کو مسلسل چوتھی شکست، بھارت کی مسلسل چھٹی جیت

دوسرے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ اور زیزوال ائف سی کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا ہے۔اس نصف محمڈن اسپورٹنگ اپنی سبقت میں مزید اضافہ کرنےکے لئے حریف پر پے درپے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا مگر اس میں اسے کامیابی نہیں ملی۔مہمان ٹیم ایزوال ایف سی اسکور برابر کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر میزبان ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔ محمڈن اسپورٹنگ نے ایزوال ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں 1۔2 گول سے شکست دے کر آئی لیگ 24۔2023 میں فاتحانہ آغاز کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.