مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کیلانی میونسپل گراؤبڈ میں کھیلے گیے آ ئی لیگ کے ایک میچ میں موہن بگان اور گوکھلم کیرالہ ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہو ا۔ میزبان ٹیم موہن بگان نے جارحانہ حکمت عملی کے تحت کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف پر پے درپے حملےکیے۔
موہن بگان نے فراین گونسالز کے گول کی بد ولت ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔
پہلے ہاف کے انجوری ٹائم میںمارکوس جوزف نے پنالٹی کے ذریعہ گول کرکے گوکھلم کیرالہ ائف سی کو ایک ایک کی برابری پر لا کھڑ اکردیا۔
دوسر ے ہاف میں موہن بگان اور گوکھلم کیرالہ ایف سی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے پے درپے حملے ہوئے۔
کھیل کے 47 ویں منٹ پر فراین گونسالز نے ایک اور گول کرکے موہن بگان کو 1۔2 گول کی سبقت دلائی۔
موہن بگان 1۔2 گول کی سبقت حاصل کرنے کے باوجود حریف ٹیم پر دباؤ بنائے رکھنے کی کوشش کی ۔ موہن بگان کے کھلاڑیوں نے جارھانہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے مزید گول کرنے کی کوشش کی ۔
حریف ٹیم گوکھلم کیرالہ ایف سی نے بھی جوابی حملہ کیااور میزبان ٹیم کے خلاف تحریکیں کی۔ لیکن میزبان ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔
کھیل کے اختتام تک موہن بگان 1۔2 گول کی سبقت برقراررکھتے ہوئے آ ئی لیگ کے ایک اہم میچ میں جیت درج کرکے لیگ ٹیبل میں پیش قدمی کی۔
ایسٹ بنگال چار میچوں میں دوجیت اور دوڈرا کی بد ولت آٹھ پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ موہم بگان چار میچوں میں دوجیت،ایک ڈرا اور ایک ہار کی بد ولت سات پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ مینرا پنجاب ایف سی سات پوائنٹ اور چرچل برادرس چھ پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہے۔