ETV Bharat / state

'پتہ تھا کہ نوٹ بندی تباہی مچائے گی'

author img

By

Published : Nov 8, 2019, 1:27 PM IST

نوٹ بندی کے تین سال مکمل ہونے پر جہاں ایک طرف بی جے پی اپنے تغلقی فیصلے پو خود کا پیٹھ تھپتھپارہی ہےدوسری طرف ممتابنرجی نے اسے ملک اور عام لوگوں کے لئے تباہ کن قرار دیا ہے۔

'پتہ تھا کہ نوٹ بندی تباہی مچائے گی'

مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کاکہنا ہے کہ نوٹ بندی کے تین سال مکمل نہیں ہو ئے بلکہ ملک کی میعشت کی تباہی کا یہ تیسراسالگرہ ہے ۔اس سے خراب فیصلہ بھارت کی تاریخ میں کوئی دوسرا نہیں ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تین سال پہلے جب وزیر اعظم مودی نے نوٹ بندی کا اعلان کیا تھا اس کے تین گھنٹے بعد ہی میں نے فیصلے کی تنقید کی تھی ۔ مجھے پتہ تھا کہ مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے بھارت اور عام لوگوں کی زندگی تباہ بربادی ہو جا ئے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ٹھیک تین سال پہلے میری کہی ہوئی بوتوں کو آج تمام لوگوں نے قبول کر لیا ہے۔میں نے نوٹ بندی کے اعلان کے چند منٹوں کے بعد جو بیان دیا تھا اس سے آج سارے متفق ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کو اس نوٹ بندی پر جشن منانے کے بجائے اپنے غلط فیصلے پر ماتم کرنے کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس دن نوٹ بندی کے بجائے ملک کی معیشت کی تباہی کے دن کے طور پر منا نے کی ضرورت ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہاکہ نوٹ بندی سے کسان ، رکشہ والا،چھوٹے اور بڑے تاجراورنئی نسل تمام پریشان ہیں۔ ان کی پریشانی اب تک دور نہیں ہوئی ہے ۔

ممتابنرجی کے مطابق مرکزی حکومت کواپنی غلطی کا احساس نہیں ہے ۔ مرکزی حکومت اپنی غلطی کوعام لوگوں کے سامنے بڑھا چڑھا کر پیش کر تی ہے۔ اس سےزیادہ شرمندگی کی بات اور کیا ہو سکتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.