ETV Bharat / state

'طلبا کے سامنے پروفیسر کی بے عزتی، قصورواروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ' - بے عزت

ہیرالال پال کالج کے پروفیسر نے کہا کہ میری توہین کی گئی ہے، میں بے عزتی محسوس کررہا ہوں۔ انہوں نے قصورواروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

'میں اپنے آپ کو بے عزت محسوس کررہاہوں'
author img

By

Published : Jul 26, 2019, 3:24 PM IST

انہوں نے کہاکہ میر ے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ نہایت ہی افسوسناک ہے ۔ ایک تعلیم یافتہ شخص کو طلباء کے سامنے بے عزت کیا جائے اس سے بری بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

پروفیسر سبرتا چٹر جی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ ممتابنر جی کے اقدام سے خوشی ہو ئی ہے اور یہ بھی پتہ چلا کہ ان کے دل میں کیا ہے ۔ مگرجو لوگ اس کیس میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروا ئی چا ہتا ہوں تا کہ مستقبل کسی دوسرے پروفیسر کواس طرح پریشان نہ کیا جا ئے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ سخت رویہ اپنائے جانے پر پروفیسر سبرتا چٹرجی نے کہا کہ جب ضمانت نہیں ملے گی تو ہم سمجھیں گے ممتا بنرجی واقعی سنجید ہ ہیں۔

سبرتو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ان سے بات چیت کی ہے اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں تاہم پروفیسر چٹرجی نے کہا کہ اس واقعے کے پیچھے ترنمول کانگریس کے کونسلر کا ہاتھ ہے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہورئی ہے۔

تاہم ترنمول کانگریس نے مذکورہ کونسلر کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جادو پور یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن نے اس واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے سیاست اپنی جگہ اور تعلیم اپنی جگہ پرہونی چا ہیے۔ جن لوگوں نے کالج کو سیاست کا میدان بنا رکھا ہے انہیں آسانی سے چھورا نہیں جا سکتا ہے۔

اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے ممبران نے کہا کہ یہ لا اینڈ آرڈر کا معاملہ ہے پولس کو کارروائی کرنی چاہیے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.