انہوں نے کہاکہ میں پارٹی اور بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے سے کیوں دستبردار ہوں۔جب میں نے کوئی غلطی نہیں کی ہے تو کسی سے ڈرنے کی ضرورت کیا ۔
ترنمول کانگریس کے متنازعہ رہنما کے مطابق پارٹی اور میئر کے عہدہ کسی بھی قیمت پر چھوڑنے والا نہیں ہوں۔ میرے خلاف طاقت کا استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروا ئی بھی کرسکتا ہوں۔
شبھاشاچی دتہ کاکہنا ہے کہ فرہاد حکیم کس بنیاد پر مجھے میرجعفر کہہ کر پکارا ہے ۔ انہیں پہلے اپنی گرایباں میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔ میں پارٹی کا وفادار ہوں اور میں نے پارٹی کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر میں میرجعفر ہوں تو مغر بی بنگال میں میر جعفر کی تاریخ بدل جائے گی۔ میر جعفر نے اپنوں سے غداری کیا تھا لیکن میں اپنوں کے لیے سب کچھ کھویا ہوں۔