ETV Bharat / state

میں پاگل گھوڑا نہیں ہوں: دیویندر ادھیکاری

مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے تملوک سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ ایک پارٹی کو چھوڑ کر دوسری پارٹی میں جانا یہ بالکل ہی انفرادی فیصلہ ہوتا ہے۔ دوسروں کو خوب سوچ سمجھ کر اس فیصلے پر ردعمل کرنا چاہئے کیونکہ اس ایک شخص کی آزادی اور خیالات پر برا اثر پڑتا ہے۔

I am not a crazy horse: Devinder Adhikari
میں پاگل گھوڑا نہیں ہوں: دیویندر ادھیکاری
author img

By

Published : Dec 20, 2020, 2:25 PM IST

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان دیویندر ادھیکاری نے اپنے بھائی شھبندو ادھیکاری کے بی جے پی میں شامل ہونے پر شدید تنقید کی۔

ٹیزر

انہوں نے کہا کہ میں ترنمول کانگریس میں تھا, ہوں اور مستقبل میں بھی رہوں گا۔ ترنمول کانگریس چھوڑنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کا ایک سپاہی ہوں اور مرتے دم ان کے ساتھ رہنے کا ارادہ ہے۔ انہیں چھوڑ کر کہیں جانے والا نہیں ہوں۔ شھبندو ادھیکاری کا نام لئے بغیر دیویندر ادھیکاری کا کہنا ہے کہ میں پاگل گھوڑا نہیں ہوں جو بلاوجہ اِدھر اُدھر اچھل کود کرتا پھروں۔ مجھے کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

دوسری طرف شھبندو ادھیکاری کے والد سابق مرکزی وزیر اور موجودہ رکن پارلیمان سیشِر ادھیکاری کا کہنا ہے کہ میں اس معاملے میں کیا بول سکتا ہوں۔ لوگ اپنی مرضی کے مالک ہیں۔ وہ بڑے ہو چکے ہیں۔ وہ خود فیصلہ لے سکتے ہیں۔ ہاں میں اتنا ضرور کہنا چاہتا ہوں کہ ترنمول کانگریس ہی میری زندگی کی آخری سیاسی جماعت ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہفتے کو شھبندو ادھیکاری ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ ساتھ ہی ان کے قریبی سمجھے جانے والے نو ارکان اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان سمیت درجنوں ریاستی سطح کے رہنما بھی بی جے پی میں شامل ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.