ETV Bharat / state

جنوبی 24 پرگنہ: پروفیشنل خواتین متاثرین کی مدد میں مصروف - تھیٹر آرٹسٹ گلشن آرا خاتون

ریاست مغربی بنگال میں آئے یاس طوفان نے متعدد اضلاع کو بری طرح سے متاثر کر دیا، ان اضلاع میں سب سے زیادہ جنوبی 24 پرگنہ کا علاقہ سندر بن متاثر ہوا تھا۔ سندر بن کے لوگوں کی جہاں ایک طرف کئی فلاحی ادارے مدد کر رہے ہیں، وہیں کولکاتا کی کچھ پروفیشنل خواتین سندر بن کے متاثرین کی مدد کر رہی ہیں جن میں تنظیم رہنمائے نسواں کی سربراہ تبسم صدیقہ اور تھیٹر آرٹسٹ گلشن آرا خاتون شامل ہیں۔

professional women
پروفیشنل خواتین
author img

By

Published : Jul 4, 2021, 8:57 AM IST

جنوبی 24 پرگنہ کا سندر بن علاقہ یاس طوفان سے کافی متاثر ہوا تھا، سندر بن ایک جزیرہ نما علاقہ ہے جس کے چاروں طرف پانی ہی پانی ہے، یاس طوفان کے سبب رہائشی علاقوں میں بھی پانی بھر گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو کئی چیزیں میسر نہیں ہیں۔

پروفیشنل خواتین

ایسے حالات میں مختلف فلاحی تنظیمیں متاثرین کے لیے خوردنی اشیاء کا انتظام کر رہی ہیں، بعض تنظیمیں ان کے لئے کپڑے وغیرہ کا انتظام کر رہی ہیں تاکہ متاثرین کی زندگی کو معمول پر لایا جا سکے۔

کولکتہ: ملی تنظیم کی جانب سے غریبوں میں راشن کٹس تقسیم

رہنمائے نسواں کولکاتا کی ایک فلاحی تنظیم ہے جو خصوصی طور پر تعلیم کے میدان میں کام کرتی ہے، اس تنظیم کی سربراہ تبسم صدیقہ نے اس سلسلے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گذشتہ ڈیڑھ برس سے تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری ہیں، جس کے لئے زیادہ جدو جہد کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی لیکن لاک ڈاؤن اور گذشتہ دنوں آئے یاس طوفان سے لوگوں کو کافی پریشانی ہوئی، ہم سندر بن کے مختلف علاقوں میں جاکر ان کی بنیادی ضروریات کے سامان مہیا کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہماری تنطیم کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا ہے، اس لئے ایک طرف ہم خوردنی اشیاء تو دوسری جانب تعلیمی ضروریات کا بھی خیال رکھ رہے ہیں۔

معروف تھیٹر آرٹسٹ گلشن آرا خاتون اور ان جیسے کئی فن کاروں نے مشترکہ طور پر آن لائن مہم 'ری بیولڈ سندر بن' کے نام سے مہم چلائی اور سندر بن کی تعمیر نو کے لئے فنڈ جمع کیا۔

اس مہم میں گلشن آرا کے علاوہ معروف فنکار دانش حسین بھی شامل تھے، ری بیولڈ سندر بن کی ٹیم نے آن لائن داستان گوئی، شاعری و نظم نگاری کا آن لائن پروگرام منعقد کیا جس کو دیکھنا کے لئے ناظرین کو ٹکٹ خریدنا ضروری تھا اور ان ٹکٹ سے ہونے والی آمدنی سندر بن کی تعمیر نو پر خرچ کی جائے گی۔

اس مہم میں شامل تھیٹر آرٹسٹ گلشن آرا خاتون نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کے دوران لوگوں کے ساتھ کھڑے رہنا یہ ہماری ذمہ داری ہے ، سندر بن کی تعمیر نو کے لئے میری طرف سے یہی حصے داری ہے۔ ہم وہ لوگ ہیں جن کے پاس سب کچھ ہے لیکن جن کا پہلے سے ہی کچھ نہیں تھا اور اس طوفان نے باقی جو تھا وہ بھی چھین لیا۔ہم ان کے لئے بہت کچھ کر سکتے ہیں، ہم خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔ ہم 'ری بیولڈ سندر بن' مہم کے تحت آن لائن پروگرام منعقد کیا جس کے ذریعہ ہم سندر بن کے لیے فنڈ جمع کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.