ETV Bharat / state

نوبل انعام یافتہ کو بدنام کرنے والے سونار بنگلہ کیسے بنا سکتے ہیں: ادھیر رنجن چودھری - وہ کیا سونار بنگلہ بنائیں گے

مغربی بنگال کانگریس کے ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ نوبل برائے انعام یافتہ ڈاکٹر امریتہ سین کو بدنام کرنے کی سازش کرنے والے بنگال کو سونار بنگلہ (سنہرا بنگال) کبھی نہیں بنا سکتے ہیں۔

West Bengal_pradesh congress president adhir ranjan chaudhary
کانگریس کے ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 8:08 PM IST

مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔

سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری لفظی جنگ کی زد میں نہ جانے کتنے لوگ آ چکے ہیں اور نہ جانے کتنے لوگ آنے والے ہیں۔

ان ہی لوگوں کی فہرست میں سے ایک اہم نام نوبل برائے انعام یافتہ ڈاکٹر امریتہ سین کا بھی شامل ہے۔

مغربی بنگال کی کانگریس اکائی کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بنگال میں دوسری ریاستوں کی سیاست کو آزمانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن یہاں یہ سب چلنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں جس طرح کی سیاست ہوتی آئی ہے ویسی ہی آگے بھی چلتی رہے گی۔ اس میں ذرا برابر تبدیلی آنے والی نہیں ہے۔

نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر امریتہ سین کی شخصیت کے بارے میں بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کو کوئی علم نہیں ہے۔

State parties angry over rhetoric against Amrita Sen
امریتہ سین کے خلاف بیان بازی پر ریاستی پارٹیاں برہم

ڈاکٹر امریتہ سین کو زمین تنازع کی معاملے میں بدنام کرنے کی سازش کرنے والوں کو بنگلہ ثقافت سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

جن لوگوں کو بنگال کی مٹی سے کوئی واسطہ ہی نہیں ہے وہ کیا سونار بنگلہ بنائیں گے۔ ان کو تو اس کا مطلب بھی پتہ نہیں ہوگا۔

کانگریس کے ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ شانتی نیکیتن میں واقع وشوا بھارتی یونیورسٹی کی زمین کا اگر کوئی تنازع ہے تو بیٹھ کر سلجھا سکتے ہیں۔

اس معاملے پر اتنا تماشا کھڑا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ چند لوگوں کو اس میں سیاست کرنے کا موقع نظر آ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

امرتیہ سین کے خلاف بیان بازی بند ہونی چاہیے: فرہاد حکیم

ڈاکٹر امریتہ سین کو لے کر سیاست بند کی جائے: بمان بوس

'نوبل انعام یافتہ امریتہ سین بھارت مخالف باتیں کرتے ہیں'

ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیت کو اس طرح کسی بھی معاملے میں گھسیٹنے کی ضرورت نہیں تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.