ETV Bharat / state

Horrific Accident Killed Newly Married Lady سڑک حادثے میں نئی نویلی دلہن ہلاک - مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع

ضلع جلپائی گوڑی میں ہوئے سڑک حادثے میں ایک نئی نویلی دلہن اور گاڑی کے ڈرائیور کی موت ہوگئی۔ خاتون کی چند دنوں قبل شادی ہوئی تھی اور اپنے ایک رشتہ دار کے گھر سے گھوم کر اپنے گھر واپس لوٹ رہی تھی تبھی دلدوز حادثے کی شکار ہوگئی۔

سڑک حادثے میں نئی نویلی دلہن ہلاک
سڑک حادثے میں نئی نویلی دلہن ہلاک
author img

By

Published : Mar 22, 2023, 6:19 PM IST

جلپائی گوڑی: مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع کے بیروباری سیپائی پارا علاقے میں ایک نئی نویلی دلہن کی اپنے رشتہ دار کے گھر سے واپسی پر سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ خاتون کے ساتھ گاڑی کے ڈرائیور کی بھی موت ہو گئی۔حادثے میں ایک اور خاتون زخمی ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نئی نویلی دلہن اور گاڑی کے ڈرائیور کی موت ہوگئی۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔حادثے میں ہلاک ہونے والے گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت امرت سکدر (23) کے طور پر کی گئی ہے۔ نئی نویلی دلہن کا نام ممپی سکدر (23) ہے۔ زخمی کا نام ارونا سکدر ہے۔ پچیس سالہ ارونا جلپائی گوڑی کے سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشرقی سین پارہ کے رہنے والے متھن سکدر کی بیوی اور بہن جلپائی گوڑی بیروباڑی علاقہ میں ایک رشتہ دار کے گھر گئی تھیں۔ یہ حادثہ وہاں سے واپسی کے دوران پیش آیا۔ڈرائیور امرت سکدار، پڑوس میں رہنے والی گھریلو خاتون ممپی اور اس کی نند کے ساتھ اپنے رشتہ دار کے گھر سے واپس آ رہے تھے۔ جلپائی گوڑی کے راکھل دیوی علاقے میں کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ مقامی تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو جلپائی گوڑی کے سپر اسپیشلٹی سپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے ڈرائیور امرت اور گھریلو خاتون ممپی کو مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Cylinder Blast In Howrah ہاوڑہ میں سلنڈر پھٹنے سے چھ مزدور زخمی، علاقے میں دہشت کا ماحول

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی کونسلر سروپ منڈل بدھ کی صبح دونوں متوفی خاندانوں کے گھر گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ نئی نویلی دلہن کی موت ہوگئی۔ گاڑی کا ڈرائیور بھی دم توڑ گیا۔ دوسرے زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ وہ سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.