ETV Bharat / state

شاہ کا ممتا کو مزدوروں سے متعلق خط - درماندہ مہاجر مزدور

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال حکومت پر مختلف ریاستوں میں درماندہ ریاستی مزدوروں کی واپسی کا بندوبست کرنے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعلی ممتا بنرجی سے اس معاملے میں تعاون کرنے کو کہا ہے۔

شاہ کا ممتا کو مزدوروں سے متعلق خط
شاہ کا ممتا کو مزدوروں سے متعلق خط
author img

By

Published : May 9, 2020, 2:56 PM IST

ذرائع کے مطابق شاہ نے ممتا بنرجی کو ایک مکتوب ارسال کرکے کہا ہے کہ مختلف ریاستوں میں درماندہ مغربی بنگال کے مزدور اپنی آبائی ریاست جانے کے لئے بےچین اور پریشان ہیں۔

شاہ کا ممتا کو مزدوروں سے متعلق خط
شاہ کا ممتا کو مزدوروں سے متعلق خط

مرکزی حکومت درماندہ مہاجر مزدوروں کی ان کے گھروں تک پہنچانے میں مدد کر رہی ہے لیکن اسے مغربی بنگال حکومت سے حمایت نہیں مل رہی ہے۔

شاہ کا ممتا کو مزدوروں سے متعلق خط
شاہ کا ممتا کو مزدوروں سے متعلق خط

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اب تک مختلف ریاستوں کے دو لاکھ سے زائد مہاجر مزدوروں کی ان کی ریاست میں جانے میں مدد کی ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال حکومت ٹرینوں کے ریاست میں آنے سے متعلق عمل میں تعاون نہیں کر رہی ہے۔ یہ مغربی بنگال کے مہاجر مزدوروں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ اس سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

خبروں میں بھی کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال کے مزدور مختلف ریاستوں میں انتظامیہ کے لئے بھی پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں اور ان ریاستوں نے مرکزی حکومت سے انہیں ان کی ریاستوں میں بھیجنے میں تعاون کی درخواست کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.