موصولہ اطلاع کے مطابق یوم آزادی کی تقریب اور جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد کولکاتا سمیت ملک کے 12 مختلف ایئرپور ٹ پر ہائی الرٹ جاری کرنے کااعلان کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ایئر پورٹ میں بایر کے لوگوں کی انٹری ممنوعہ ہے۔ مسافروں کوچھوڑنے کے لیے آنے والے لوگوں کے لیے ٹکٹ جاری کرنے کاسلسلہ آئندہ 20 اگست تک بند کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گھریلو پروزوں سے سفر کرنے والے مسافروں کو اب تین گھنٹہ قبل ایئر پورٹ آنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ بین الاقوامی فلائٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے چار گھنٹہ قبل بورڈنگ کی ہدایت دی گئی ہے۔
سی آ ئی ایس ایف ذرائع کے مطابق کولکاتا ایئرپورٹ پر سیکورٹی انتظامات سخت کردیے گیے ہیں۔ڈاگ اسکواڈ اور اسنائپر اسکواڈ تنعیات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیراٹی سے گنگامگر تک سی آ ئی ایس ایف کے جوانوں کو تنعیات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
دوسری طرف ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق بورڈنگ،لگیج کے لیے اسکین مشینوں کی تعداد میں اضا فہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ نارکوٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو تعینات کیا گیا ہے۔