ETV Bharat / state

West Bengal Civic Polls: مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات، سیکیورٹی انتظامات سخت، پولنگ کل - مغربی بنگال کے 108 میونسپلٹیوں کے لیے انتخابات

مغربی بنگال کے 108 میونسپلٹیوں کے لیے ہونے والے بلدیاتی انتخابات 2022 کے مدنظر ریاست کے مختلف وارڈوں میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ West Bengal Civic Polls Heavy Security Deploy

heavy-security-personnel-deploy-in-different-part-of-west-bengal-for-civic-poll
West Bengal Civic Polls: مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات، سیکیورٹی انتظامات سخت، پولنگ کل
author img

By

Published : Feb 26, 2022, 5:17 PM IST

مغربی بنگال میں 27 فروری کو ریاست کے 108 میونسپلٹیوں کے لیے ہونے بلدیاتی انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔ West Bengal Civic Polls Heavy Security Deploy

بلدیاتی انتخابات کے مدنظر مسلم اکثریتی اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ، مرشدآباد، مالدہ، جنوبی اور شمالی دیناج سمیت دیگر میونسپلٹیوں کے وارڈوں میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات ہیں۔

ویڈیو
ذرائع کے مطابق سنچر کی شام سے مختلف میونسپلٹیوں کے اہم علاقوں اورمقامات پر آمد و رفت پر لگام کسنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیکنگ مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہگلی کی شہر سے جڑنے والی سڑکوں پر سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں اور خاص نظر رکھی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ اہم سڑکوں پر ناکہ چیکنگ بھی جاری ہے اور مختلف اضلاع سے شہر آنے والے لوگوں سے پوچھ گچھ اور گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔غور طلب ہے کہ گزشتہ روز مغربی بنگال کے مختلف اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹز کی سیکیورٹی انتظامات کو لے کر اعلیٰ سطح کی میٹنگ ہوئی تھی۔ریاستی پولیس نے کارپوریشن انتخابات کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کو لے کر کسی بھی طرح کے سمجھوتے کے موڈ میں نہیں ہے۔دوسری طرف بی جے پی نے مغربی بنگال پولیس کی نگرانی میں 108 میونسپلٹیوں کے بلدیاتی انتخابات 2022 کرانے پر تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ کا مرکزی فورسز کی نگرانی میں انتخابات کرانے کی بی جے پی کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد بی جے پی کے ریاستی یونٹ نے سپریم کورٹ کی جانب رخ کیا ہے، لیکن عدالت عظمیٰ نے بی جے پی کی عرضی خارج کر دی۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.