ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد بازاروں اور دکانوں پر بھیڑ امڈی

author img

By

Published : May 16, 2021, 12:08 PM IST

ریاستی حکومت کی جانب سے 15 دنوں کے لیے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع کے بازاروں اور دکانوں پر بھیڑ امڈ پڑی۔

lockdown announcement in west bengal
لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد بازاروں اور دکانوں پر بھیڑ امڈی

مغربی بنگال حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر ریاست میں جاری منی لاک ڈاؤن میں 15 دنوں کے لیے توسیع کرنے کا اعلان کر دیا۔

دیکھیں ویڈیو

منی لاک ڈاؤن میں توسیع کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد بازاروں اور دکانوں پر لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔ ہر مرد اور خواتین خریداری کے لئے بھاگتے ہوئے دکھائی دیے۔

لوگوں کے پاس بات کرنے کی بھی فرصت نہیں تھی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ پہلے سے بھی زیادہ سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل بھی بازار میں دکانیں کھلی رہیں گی، لیکن کل تک سب کچھ بدل جائے گا۔ مہنگائی عروج پر پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ آج ہی ریاستی حکومت نے نیا کورونا گائیڈ لائن جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صبح سات بجے سے لے صبح دس بجے تک دوپہر پانچ سے سات بجے تک ضروری اشیاء فروخت کرنے والی دکانیں کھلیں رہیں گی۔ لوگوں اور دکانداروں کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔

شادی، تقریبات اور مذہبی تقریبات میں 50 سے زائد لوگوں کی شرکت ممنوعہ ہے۔ سیاسی جلسے و جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آخری رسومات کی ادائیگی میں 20 لوگوں سے زیادہ نہیں ہوں گے۔ لوگوں کے لئے ماسک اور سیناٹائزر کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سنیما گھروں، جم، اسپورٹس کمپلیکس، ریستوران اور ہوٹل وعیرہ بند رہیں گے۔ اس پر سبھی کو سختی سے عمل کرنا ہی پڑے گا۔ اس کے علاوہ لوکل ٹرین خدمات پہلے ہی معطل کر دی گئی ہے اور اب اس فہرست میں میٹرو ریلوے کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

پرائیویٹ بسیں، آٹو رکشہ سمیت دوسری گاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، لیکن ایمرجنسی حالات میں ٹرانسپورٹ کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن ٹھوس وجہ ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال: کورونا سے 144 افراد ہلاک

پھیری سروس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس دوران میڈیکل اسٹورز، دودھ اور روز مرہ کی زندگی استعمال ہونے والی ضروری چیزوں سے منسلک کاروباریوں کو تھوڑی راحت دی جائے گی۔ یہ وقتی طور پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.