ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں اگلے دو دن موسلا دھار بارش کا امکان - اردو نیوز مغربی بنگال

محکمہ موسمیات نے بدھ کو ایک بار پھر پیش گوئی کی ہے کہ سمندری طوفان اور ہوا کے دباو کی وجہ سے مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں اگلے دو دن تک موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

مغربی بنگال میں اگلے دو دن موسلا دھار بارش کا امکان

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 9:08 PM IST

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی خلیج بنگال میں سمندری طوفان پیدا گیا ہے۔اس کی وجہ سے جمعہ تک گنگائی علاقے میں مغربی بنگال میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں آٹھ اضلاع میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔ ان میں شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ ، مشرقی اور مغربی مدنی پور ، مشرقی اور مغربی بردوان ، ہوڑہ اور ہگلی اضلاع شامل ہیں۔ کلکتہ ، جھاڑگرام ، بیربھوم اور بانکوڑہ ا ورپرولیامیں بارش ہورہی ہے۔ جمعرات کو جنوبی 24 پرگنہ مشرقی اور مغربی میدناپور میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ جمعہ کو جھاڑگرام ، مغربی مدنی پور ، بانکوڑہ اور پرولیا میں موسلادھار بارش ہوگی۔مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں جمعہ تک ہلکی سے درمیانی بارش ہونے اور ابر آلود آسمان رہنے کی امید ہے۔ اس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

ممتا بنرجی نے آج ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی یہ صورتحال ڈی وی سی پانی چھوڑنے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ ممتا بنرجی نے یقین دلایا کہ انتظامیہ ان کی مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔صورت حال پر حکومت کی نظر ہے۔ممتا بنرجی خرابی موسم کی وجہ سے متاثرہ علاقے تک نہیں پہنچ سکیں۔پانی میں اترکر حالات کا جائزہ لینے کے بعد ریاستی سیکریٹریٹ میں واپس آگئی ہیں۔

کلکتہ کے کئی علاقوں میں آج موسلا دھار بارش کے بعد پانی جمع ہونے کی اطلاع ہے۔ شہر کے کچھ حصوں میں آج بھی ٹریفک جام کی اطلاع ملی ہے۔ کلکتہ اور مغربی بنگال کے دیگر حصوں میں گزشتہ چند دنوں سے موسلا دھار بارش ہو رہی ہے ، جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا ہے اور ریل اور سڑک پر نقل و حمل متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہوڑہ ضلع اور مشرقی مدنی پور میں سیلاب جیسی صورتحال

اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال کے چھ اضلاع میں سیلاب سے شدید متاثر ہے ، 15 افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔

دامودر ویلی کارپوریشن ڈیموں سےپانی چھوڑ دیا گیا ہے اس کی وجہ سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے سیلاب نے ہگلی ، ہاوڑہ اور مغربی مدنی پور کو شدید متاثر کیا ہے۔ صرف ہگلی ضلع میں تقریبا79,000افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ کلکتہ کے پڑوسی ضلع ہوڑہ میں صورتحال بدتر ہے ، جہاں 1.8لاکھ لوگ متاثر ہوئے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیلاب کی صو رت حال سے نمٹنے کے لیے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے کچھ حصوں میں ڈیموں سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سےسیلاب کی صورتحال پر ڈی وی سی پر بات کی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.