کولکاتہ واطراف میں آج شدید بارش ہوئی ہے اور آسمان ابر آلود بناہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24گھنٹے میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ بنا ہوا ہے۔
اس کی وجہ سے مشرقی مدنی پور ضلع،شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔
جمعرات کو کولکاتہ میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
اس کی وجہ سے پڑوسی ریاست جھارکھنڈ میں بھاری بارش ہوسکتی ہے۔
اتفاقی طور پر اس مرتبہ مانسون کا موسم جون کے آخر میں خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ پیدا ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔
اس کی وجہ سے اڈیشہ پر زیادہ اثر پڑا ہے۔
اس بار جنوبی بنگال کے عوام کچھ اور ہونے کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم نے کورونا کو ہرایا
شمال مغربی خلیج میں کم دباؤ کی وجہ سے جنوبی بنگال کے تقریبا تمام اضلاع میں اتوار اور پیر کو ہلکی بارش ہوئی۔
جب کہ مدنی پور میں کچھ کم بارش ہوئی۔
تاہم، گزشتہ کچھ دنوں میں جھاڑگرام، بانکوڑ ااور بردوان میں اچھی بارش ہوئی ہے۔
ادھر، علی پور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال پر کم دباؤ کمزور ہوچکا ہے اور وہ جنوبی جھارکھنڈ کے راستے چھتیس گڑھ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
اس کے نتیجے میں، جنوبی بنگال میں ہلکی سے اعتدال پسند بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
کل یعنی19 اگست 2020 تک شمالی خلیج میں ایک بار پھر ایک شدید ہوا کا دباؤ پیدا ہونے کا امکان ہے۔
اس کے نتیجے میں بدھ کے روز جنوبی بنگال خصوصامدنی پور اور جنوبی پرگنہ کے دونوں اضلاع میں تیز بارش کی توقع ہے۔