ETV Bharat / state

شمالی 24پرگنہ میں ہاکرز کا احتجاج - بنگال میں ہاکرز کا احتجاج

لوکل ٹرین خدمات جلد سے جلد بحال کرنے کے پیش نظر ہاکرز نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

ہاکرز نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا

author img

By

Published : Oct 20, 2020, 2:23 PM IST

ملک کی دوسری ریاستوں میں لوکل ٹرین خدمات بحال ہونے کے باوجود مغربی بنگال میں ریلوے خدمات اب تک بحال نہیں ہوسکی ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے سبب گزشتہ آٹھ مہینوں سے لوکل ٹرین خدمات بند ہیں جس سے ریلوے میں سامان فروخت کرنے والے ہاکرز پوری طرح سے مالی تنگی کے شکار ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہزاروں ہاکرز لوکل ٹرین میں سامان فروخت کرتے ہیں، اس سے ان کی روزی روٹی چلتی ہے لیکن گزشتہ آٹھ مہینوں سے ان کی آمدنی پوری طرح سے بند ہوگئی ہے۔

ہاکرز نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا
ہاکرز نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا

اسی بات کے پیش نظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف ہاکرز کی مختلف تنظیموں نے احتجاج کیا، اور جلوس نکالے۔

احتجاجی جلوس میں سی پی آئی ایم کی مزدور تنظیم سی ٹی آئی این ٹی سی یو اور آئی این ٹی ٹی سی نے بھی شرکت کی۔

آئی این ٹی سی یو کے رہنما سجل دے کا کہنا ہے کہ مختلف ریاستوں میں لوکل ٹرین خدمات شروع ہوگئی ہے لیکن مغربی بنگال میں اب تک ٹرین خدمات بحال نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل ٹرین سروس بحال نہیں ہونے کے سبب ہزاروں ہاکرز کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے، ان کی فیملی بھوک مری سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر جلد سے جلد لوکل ٹرین خدمات بحال نہیں ہوئی تو ہاکرز کی فیملی سڑکوں پر آنے کو مجبور ہوجائیں گی۔

یاد رہے کہ دوسری ریاستوں میں لوکل ٹرینز خدمات جاری ہیں تاہم مغربی بنگال میں ٹرین خدمات بحال نہیں ہوسکی ہے۔

ریاستی حکومت کی ہدایت پر صرف سرکاری ملازمین کے لیے ٹرینز چلائی جارہی ہیں۔

حکومت کے اس فیصلے کے خلاف اب عام لوگ سڑکوں پر اتر آئے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ ملازمت کی بنیاد پر امتیازی سلوک جائز نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.