مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ کے جنوب میں ای ایم بائی پاس کے قریب مسلمانوں کی گھنی آبادی والا تجارتی مرکز توپسیا واقع ہے۔
کولکاتہ میونسپل کارپوریشن کے وارڈ 66 میں واقع توپسیا علاقے میں چھوٹے بڑے درجنوں کاروبار اور کارخانے موجود ہیں جو لوگوں کی روزی روٹی کے ذرائع بھی ہیں۔
کولکاتہ اور اس کے اطراف کے اضلاع میں رہنے والے ہنرمند لوگ یہاں روزگار کی تلاش میں آتے ہیں اور روزگار حاصل بھی کرتے ہیں، نہ صرف کولکاتہ اور اس سے متصل اضلاع بلکہ جھار کھنڈ اور بہار سے بڑے پیمانے پر لوگ یہاں (توپسیا) آتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق توپسیا کے کارخانے میں تیار کردہ چپلوں کو ملک کی دیگر ریاستوں خصوصا شمال مشرقی خطہ کی ریاستوں میں سپلائی کیا جاتا ہے۔
چند برس قبل تک یہاں کے کاروباریوں کا تجارتی مرکز بہار، جھارکھنڈ اور اتر پردیش ہوا کرتا تھا لیکن بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ شمال مشرقی ریاستوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔
کاروباریوں کی نظریں اب شمال مشرقی ریاستوں میں آسام اہم تجارتی مرکز بن چکا ہے، اس کے علاوہ شیلانگ میں بھی بڑے پیمانے پر کاروبار کیا جاتا ہے۔
کاروباریوں کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ تجارتی مراکز بھی بدلا ہے۔ لوگ وہاں جانا پسند کرتے ہیں جہاں انہیں پیسہ زیادہ ملتا ہے۔
اس ضمن میں شیخ علی اصغر نے توپسیا میں چپلوں کے تجارت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج سے تقریباً پچاس برس قبل اس علاقے میں دو تین کاروباری رہتے تھے لیکن آج اس پیشے سے منسلک لوگوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد اس کاروبار پر گہرا اثر پڑا ہے اس سے تاجروں کو نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔