ETV Bharat / state

ہاتھرس معاملہ: اتر پردیش حکومت کے خلاف کولکاتا میں احتجاج - کولکاتا

اتر پردیش کے ہاتھرس میں پیش آئے انسانیت سوز واقعہ کے خلاف کولکاتا میں لگاتار مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاج و مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

protest
protest
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 10:10 PM IST

اتر پردیش کے ضلع ہاتھرس میں پیش آئے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کے خلاف کولکاتا میں مظاہرہ کرتے ہوئے آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری قمرالزماں نے یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفی کا مطالبہ کیا نیز ملزمین کو پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا گیا۔

ہاتھرس معاملے کے خلاف کولکاتا میں احتجاج

آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری قمرالزماں کی قیادت میں کولکاتا کے ٹیپو سلطان مسجد کے پاس مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔

اس کے ساتھ ہی اتر پردیش کی یو گی حکومت پر ریاست میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم کا مورد الزام ٹھہرایا۔

آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن کے حامیوں نے بڑی تعداد میں ہاتھوں میں پلے کارڈ کے ساتھ بی جے پی کی مرکزی و اتر پردیش حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

فیڈریشن کے جنرل سکریٹری قمرالزماں نے کہا کہ ملک جس طرح سے ایک لڑکی ظلم کیا گیا اس کی ذمہ دار پولس ہے کیوں کہ وہ مجرموں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال کورونا وائرس کا خیال رکھتے ہوئے ہم محدود انداز میں احتجاج کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ہم اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ریاست میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ناکام ہونے پر ان سے فوراً استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.