ETV Bharat / state

Hanuman Jute Mill Roof Collapse جوٹ مل کی چھت گرنے سے متعدد مزدورزخمی - ضلع ہاوڑہ میں ہنومان جوٹ مل

دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہاوڑہ میں ہنومان جوٹ مل کی مخدوش چھت کے اچانک گرنے سے متعدد مزدورزخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے مل انتظامیہ پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا۔

جوٹ مل کی چھت گرنے سے متعدد مزدورزخمی
جوٹ مل کی چھت گرنے سے متعدد مزدورزخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 5:04 PM IST

جوٹ مل کی چھت گرنے سے متعدد مزدورزخمی

ہاوڑہ:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہاوڑہ میں ہنومان جوٹ مل کی مخدوش چھت کے اچانک گرنے سے متعدد مزدورزخمی ہوگئے۔چھت گرنے کی زور دار آواز سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے مل انتظامیہ پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا۔

ذرائع کے مطابق آج دن میں ہنومان جوٹ مل میں واقع ایک مخدوش عمارت کی چھت اچانک گر گئی۔نیچے کام کرنے والے چند مزدور زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

اس واقعے کی اطلاع پاکر مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا۔جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد مزدوروں کو ڈسچارج کر دیا گیا۔انتظامیہ نے اس معاملے پر کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mohua Moitra اخلاقیات کمیٹی کی مہوا موئترا کو پارلیمنٹ سے برخاست کرنے کی سفارش

دوسری طرف اس واقعے کو مقامی باشندوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ مل انتظامی کی لاپرواہی کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ہے۔مل کی جس عمارت کی چھت گری ہے وہ مخدوش حالت میں تھی۔ اس کے باوجود اس چھت پر تعمیراتی کا کیا جا رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ تعمیراتی کام کی وجہ سے ہی چھت گری ہے۔انتظامیہ کو اسلسلے میں سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں بڑے حادثے کو ٹالا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.