کولکاتا:ریاست میں اضلاع کی تعداد دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ سال اگست میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ کی منظوری کے بعد سات نئے اضلاع کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔ سندربن، اچھامتی، بشیرہاٹ، راناگھاٹ، بشنو پور، بہرام پور اور کاندی۔ اس وقت ان سات اضلاع کی تشکیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
وہ اس لیے ابھی تک اس معاملے کو لے کر فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔اس صورتحال میں ریاستی حکومت نئے ضلع کا اعلان کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے بہت محتاط ہے۔ اس معاملے میں نئے ضلع کے اعلان سے پہلے مقامی لوگوں کے جذبات کو اہمیت دی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت کے ایک اہلکار کے مطابق مغربی بنگال ایک گنجان آباد ریاست ہے۔ اس لیے چھوٹے اضلاع ہوں تو انتظامی کاموں میں آسانی رہے گی۔ اسی طرح مزید تعداد میں آئی اے ایس اور آئی پی ایس دستیاب ہوں گے۔ ریاستی حکومت ان تمام مسائل پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ اضلاع کی تعداد میں اضافہ کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:State Education Commission پرائیوٹ اسکولوں کی من مانی کو روکنے کےلئے کمیشن کی تشکیل کےلئے بل پاس
البتہ ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے چیف سکریٹری ہری کرشن دویدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے تین ماہ کے اندر ضلع انتظامیہ سے رپورٹ تیار کریں۔ اس معاملے میں وزیر اعلیٰ نے یہ بھی واضح کیا کہ جغرافیائی محل وقوع سمیت کئی انتظامی مسائل پر غور کرنے کے بعد اگلا فیصلہ کرنا ہوگا۔