ETV Bharat / state

مغربی بنگال کے لیے 2021 اہم ہوگا: جگدیپ دھنکر - governor jagdeep dhankhar

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ہاوڑہ ضلع میں واقع بیلور مٹھ کا دورہ کیا اور وہاں کے حالات کا جائزہ لیا۔

image
image
author img

By

Published : Dec 27, 2020, 5:56 PM IST

گورنر جگدیپ دھنکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2021 سال مغربی بنگال کے لیے بہت ہی اہم اور تاریخی ثابت ہونے والا ہے اس کے لیے تمام لوگوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال ادیب ،شاعر اور انقلابیوں کی سرزمین ہے۔ اس سرزمین پر پیدا ہونے والی عظیم شخصیات کے مشورے پر دنیا عمل کرتی ہے، ریاست بنگال نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کی قیادت کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میں چاہتا ہوں کہ مغربی بنگال ایک بار نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کی قیادت کرے۔ اس کے ذریعہ ہی بنگال کو سونار بنگلہ بنایا جا سکتا ہے۔اس کے لئے سب سے پہلا کام مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے انعقاد کو پر امن طریقے سے کرانا ہے'۔

گورنر نے کہا کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات اگر ایک مرتبہ پر امن طریقے سے ہوگیا تو برسوں پرانے داغ کو دھویا جا سکتا ہے۔ بیرونی ریاستوں کے رہنما اکثر و بیشتر سوال کرتے ہیں کہ مغربی بنگال میں کیا کبھی پرامن انتخابات کرانا ممکن ہو سکتا ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ کیوں نہیں۔ ریاست کے عوام خود چاہتے ہیں اور اب تمام سیاسی جماعتوں کو بس اس کے لیے کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ خون خرابے اور سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا کھیل بہت ہو چکا، اب امن امان قائم کرنے کے لئے کوشش تیز کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ افسران، اعلی حکام کو سیاسی جماعتوں کی جی حضوری ترک کر کے عوام کی خدمات پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.