کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کے پارٹی دفتر پر پولیس کی بغیر شرچ وارنٹ کے کارروائی پر سخت نوٹس لیا ہے. گورنر جگدیپ دھنکر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ شھبدو ادھیکاری نہ صرف بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں بلکہ مغربی بنگال کے حزب اختلاف کے رہنما بھی ہیں. ان کے خلاف بغیر کسی وارنٹ کے کارروائی کی کیسے کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ اتوار کی رات نندی گرام سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کے پارٹی دفتر پر پولیس کی کارروائی ہوئی. بی جے پی کا الزام ہے کہ پولیس بغیر شرچ وارنٹ کے حزب اختلاف کے رہنما کے پارٹی دفتر کی تلاشی لینے کے لئے آئی تھی۔