ETV Bharat / state

Dhankar Summons Chief Secretary: عالیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو دھمکی، جگدیپ دھنکر نے چیف سیکریٹری کو طلب کیا

author img

By

Published : Apr 3, 2022, 10:28 PM IST

عالیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو دھمکی دینے کے معاملے پر مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سکریٹری کو طلب کیا۔Threatening Aliah University Vice-Chancellor

عالیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو دھمکی، جگدیپ دھنکر نے چیف سیکریٹری کو طلب کیا

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے عالیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو دھمکی دینے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور حساس قرار دیا ہے۔ مغربی بنگال کے گورنر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ وہ پہلے سے ہی کہتے آ رہے ہیں کہ ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں جس طرح کا ماحول ہے۔ اس سے کوئی واقعہ پیش آ سکتا ہے۔Threatening Aliah University Vice-Chancellor

انہوں نے کہا کہ عالیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو یوں سر عام دھمکانا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ اس کی چاروں طرف سے مذمت کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بات سچ ہے کہ ریاست مغربی بنگال میں لاء اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ریاست کے تمام اضلاع میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ عام لوگوں کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jagdeep Dhankar invited Mamata Banerjee: جگدیپ دھنکر نے ممتا بنرجی کو سامنے بیٹھ کر بات چیت کرنے کی دعوت دی

عالیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو دھمکی دینے کے معاملے پر مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سکریٹری کو طلب کر لیا۔ گورنر جگدیپ دھنکر کے مطابق چیف سکریٹری وائس چانسلر کو دھمکی دینے کے واقعے پر طلب کیا گیا اور ان سے پورے معاملے کی تفصیلی رپورٹ پر وضاحت کرنی پڑے گی۔ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے عالیہ یونیورسٹی معاملے پر ویڈیو بھی جاری کیا ہے، جس میں ایک شخص کو وائس چانسلر کو دھمکاتے دیکھا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.