ETV Bharat / state

گورنر جگدیپ دھنکر کی شیتل کوچی کے باشندوں سے ملاقات - سیاسی تصادم سے پوری طرح متاثرہ علاقہ کوچ بہار

گورنر جگدیپ دھنکر نے سیاسی تصادم سے پوری طرح متاثرہ علاقہ کوچ بہار کے شیتل کوچی کے باشندوں سے ملاقات کی، اس دوران گورنر کو سیاہ جھنڈے دکھائے گئے۔

گورنر جگدیپ دھنکر کی شیتل کوچی کے باشندوں سے ملاقات

author img

By

Published : May 14, 2021, 4:10 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے تمام مخالفت کے باوجود کوچ بہار کے شیتل کوچی کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے ملاقات کی۔

اس دودان گورنر جگدیپ دھنکر کو چند لوگوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، چند لوگوں نے گورنر کو سیاہ جھنڈے دکھائے۔

گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر نے تمام مخالفت کو درکنار کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں سے متاثر علاقوں کا دورے کر کے مقامی باشندوں سے ملاقات کی اور ان سے تبادلہ خیال کیا۔

گورنر جگدیپ دھنکر کے شیتل کوچی پہنچنے پر مقامی لوگ خاص طور پر خواتین جذباتی ہو گئیں اور انہیں پکڑ کر رونے لگیں۔

دورے سے قبل گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ گئی ہے، دونوں ایک دوسرے کے کاموں میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور ممتا بنرجی نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا تھاکہ گورنر کو ریاست کے کسی ضلع کا دورہ کرنے کے تعلق سے ریاستی حکومت کو اطلاع دینی پڑے گی، انہیں پروٹوکول پر ہر حال میں عمل کرنا ہی پڑے گا۔

اس کے جواب میں گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ گورنر ریاست کا آئینی سربراہ ہوتا ہے، وہ آئین کے دائرے میں رہ کر عوام کی خدمت انجام دے سکتا ہے۔

اس کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر اور ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.