ETV Bharat / state

Mamata Banerjee Blocks Guv Dhankhar on Twitter: ٹوئٹر پر بلاک کئے جانے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی تنقید - گورنر جگدیپ دھنکر نے ممتا بنر جی پر تنقید کی

ٹوئٹر پر بلاک کئے جانے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان لفظی جنگ شدید ہو گئی ہے. سوشل میڈیا پر نوک جھونک بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے. West Bengal CM Mamata Banerjee blocks Guv Jagdeep Dhankhar on Twitter

گورنر جگدیپ دھنکر
گورنر جگدیپ دھنکر
author img

By

Published : Feb 1, 2022, 9:17 AM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ عام بات ہوگئی ہے. دونوں اعلیٰ رہنما ایک دوسرے پرتنقید کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے دینا نہیں چاہتے ہیں۔

لیکن آج بات حد سے زیادہ بڑھ گئی جب ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر کو ٹویٹر پر بلاک کر دیا۔ Mamata Banerjee blocks Governor Jagdeep Dhankhar from her Twitter account

گورنر جگدیپ دھنکر
گورنر جگدیپ دھنکر کا ردعمل

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ ٹوئٹر پر بلاک کئے جانے پر گورنر جگدیپ دھنکر نے کڑی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل آئین کے خلاف ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے آرٹیکل 159 کے تحت اعلیٰ عہدے پر فائز کسی بھی عہدیدار کے خلاف اس طرح کی حرکت نہیں کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا نام لئے بغیر کہا کہ آرٹیکل 159 کی خلاف ورزی کی ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ وزیراعلیٰ کو اس کی جانکاری بھی نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی آئین کے مطابق کام نہیں کرتی ہیں۔ وہ یہ بات آج سے نہیں گزشتہ کئی برسوں سے کہہ رہے ہیں۔

گورنر جگدیپ دھنکر کے مطابق آپ ساری باتیں سوشل میڈیا پر کہہ رہے ہیں۔ ان باتوں کا کوئی آئین کے مطابق جواب دیتا ہے تو اسے بلاک کر دیا جاتا ہے۔ جمہوریت میں سب کو بولنے کا حق ہے اور آپ اس اظہار آزادی پر پابندی عائد کر رہیں ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج گورنر جگدیپ دھنکر کو ٹویٹر پر بلاک کر دیا۔ اس کی اطلاع منظر عام پر آنے کے بعد سیاسی رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ تیز ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.