ETV Bharat / state

Governor Jagdeep Dhankadeo on Remark Against Judges: جج کے خلاف بیان بازی کرنا توہین عدالت ہے، گورنر جگدیپ دھنکر

author img

By

Published : May 29, 2022, 10:09 PM IST

گورنر جگدیپ دھنکر نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کے کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس کے بیان کو عدالت کی توہین قرار دیا ہے اور رکن پارلیمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔governor jagdeep dhankade slam tmc mp abhishek banerjee

remark against judges
جج کے خلاف بیان بازی کرنا توہین عدالت ہے:گورنر جگدیپ دھنکر

بنگال: مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ عام بات ہے۔ گزشتہ ڈھائی برس پہلے جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ آج تک جاری ہے۔گورنر جگدیپ دھنکر اور ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما ایک بار پھر آمنے سامنے ہیں۔ اس مرتبہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشک بنرجی پر جج سے متعلق بیان بازی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اسی درمیان گورنر جگدیپ دھنکر نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کے کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس کے بیان کو عدالت کی توہین قرار دیا ہے۔ رکن پارلیمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔tmc mp abhishek banerjee over remark against judges

یہ بھی پڑھیں: Declaration Issued by Jamiat Ulema-e-Hind: جمعیة علماء ہند کے اجلاس میں جاری کیا گیا اعلامیہ

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس نے سنگین معاملات کی جانچ اگر سی بی آئی کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے تو اس میں گناہ کیا ہے۔ کسی بھی اعلیٰ عدالت کے جسٹس یاپھر جج کسی معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کا حکم ہوں ہی نہیں دیتے ہیں۔ اس کے لئے انہیں مطالعہ کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے نا صرف ایک جج بلکہ پوری عدالتی نظام کے خلاف بیان بازی کی ہے۔ قانون میں اسے توہین عدالت کہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کی توہین یاپھر ججز حضرات کے خلاف بیان بازی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے تاکہ دوسروں کو اس سے سبق حاصل ہو سکے. عدالت یا پھر جج کسی کے کہنے اور مرضی کے مطابق کبھی بھی کام نہیں کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشک بنرجی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھاکہ عدالت میں موجود صرف ایک فیصد لوگ ہی سی بی آئی انکوائری کا حکم دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.